120،000 سے زائد غیر قانونی حاجیوں کو مکہ المکرمہ سے واپس بھیج دیا گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 21 اگست 2017 13:27

120،000 سے زائد غیر قانونی حاجیوں کو مکہ المکرمہ سے واپس بھیج دیا گیا
جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست 2017ء) سعودی سیکیورٹی فورسز نے 120،000 سے زائد لوگوں کو حج کا اجازت نامہ لیے بغیر مکہ المکرمہ حج کی نیت سے آنے پر واپس بھیج دیا اور اگست 2017 تک 61،600 غیر قانونی گاڑیوں کو پکڑا۔

(جاری ہے)

حج سیکورٹی فورسز نے کہا کہ انہوں نے مکہ المکرمہ کی سڑکوں کی چوکیوں پر نئی سیکیورٹی اور ٹریفک پولیس کی ٹیموں کو ایسے لوگوں کے خلاف آپریشن کے لیے تعنیات کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ حج سیکورٹی فورسز سعودی میڈیا سے بات کرتے ہوئے مقامی سعودی لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا  کہ وہ حاجیوں کی خدمت کے لیے انکے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں