سعودی عرب ، مکہ المکرمہ شہر میں رہائشی حیران وپریشان ، 16 منزلہ عمارت پر اسرار طور پر سامنے آگئی

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 15 دسمبر 2017 16:13

سعودی عرب ، مکہ المکرمہ شہر میں رہائشی حیران وپریشان ،  16 منزلہ عمارت پر اسرار طور پر سامنے آگئی
مکہ مکرمہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-15 دسمبر۔2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق مکہ مکرمہ کے جنوبی علاقے میں 200میٹر طویل اور 8 میٹر چوڑے پلاٹ پر نظر آنے والی عجیب و غریب شکل کی 16منزلہ عمارت نے سعودی شہریوں کے ذہنوں میں سوالات کا طوفان کھڑا کردیا ہے۔ سوشل میڈیا کے صارفین بھی مذکورہ عمارت کی تصاویر کو دیکھ کر حیرت میں پڑگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہر ایک کی زبان پر یہی سوال ہے کہ یہ عمارت کہا ں ہے اور اچانک کیسے اس شکل و صورت میں ہمارے سامنے آگئی ہے۔

باخبر ذرائع سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق سرکلر روڈ 3پر ضبط کئے جانیوالے پلاٹس اور عمارتوں کے انہدامی پروگرام کے باعث یہ عمارت اچانک اس شکل میں سامنے آئی ہے۔ اسکے اطراف واقع عمارتوں کو مسمار کر دیا گیا ہے ۔ ابھی تک اس عمارت کا مسئلہ تعمیراتی ضوابط کے باعث زیر غور چل رہا ہے۔ عمارت سرکلرروڈ 3 کے بالمقابل واقع ہے جبکہ ملحقہ روڈ زیر تکمیل ہے۔

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں