مقدس ترین شہر مکہ مکرمہ میں خاتون سے زیادتی کا واقعہ پیش آگیا

چیخ و پکار کرتی خاتون کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس حرکت میں آ گئی

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 9 فروری 2019 11:25

مقدس ترین شہر مکہ مکرمہ میں خاتون سے زیادتی کا واقعہ پیش آگیا
مکّہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2019ء) مکّہ مکرمہ اللہ تعالیٰ کا گھر ہونے کے ناتے دُنیا کا مقدس ترین مقام ہے اور مسلمانوں کے لیے اس مقام کا احترام اُن کی جانوں اور مال سے بھی بڑھ کر ہے۔ مکّہ کے مقامی باشندے بھی اس شہر کی حُرمت و تقدس کو بہت مقدم جانتے ہیں۔ اور کوئی ایسا نازیبا کام نہیں کرتے، جس سے اس شہر کی دُنیا بھر میں محترم جانے کی شہرت کو نقصان پہنچے۔

ایسا صدیوں سے ہوتا آ رہا ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس نے اہلِ مکّہ اور سعودی عرب والوں کو ہی نہیں، بلکہ دُنیا بھر کے مسلمانوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنسی جذبات کے ہاتھوں مغلوب ایک شخص نے ایک نوجوان عورت کو بازوسے تھام رکھا ہے۔ یہ شخص اس عورت سے اپنی ہوس پُوری کرنے کی خاطر اُسے اپنے گھر میں گھسیٹ کر اندر لے جانے کی کوشش میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

تاہم خاتون اُس کی اس ذلیل حرکت میں شامل نہیں ہونا چاہتی۔ وہ مسلسل مدد کے لیے چیخ و پُکار کر رہی ہے، لیکن لگتا یہی ہے کہ وہاں سوائے ویڈیو بنانے والے کے اور کوئی موجود نہیں۔ اور پھر یہ بے غیرت شخص خاتون کو اندر لے جانے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ رہائشی لوگوں کا کہنا تھا کہ اس شخص نے خاتون کو اپنے ناپاک ارادوں کا نشانہ بنایا۔ اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر عوام نے شدید غم و غصّے کا اظہار کیا ہے۔ جس کے بعد مکّہ کے قائم مقام گورنر بدر بن سلطان نے اس سیاہ کرتوت والے شخص کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم الشرائع سیکٹر کا رہائشی تھی، جسے اُس کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا۔

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں