مکّہ مکرمہ میں مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی اسمارٹ پارکنگ قائم کر دی گئی

وسیع رقبے پر پھیلی اس پارکنگ کی 13 منزلیں ہیں، جبکہ آنے جانے کے لیے 10 راستے بنائے گئے ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر اگست 11:51

مکّہ مکرمہ میں مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی اسمارٹ پارکنگ قائم کر دی گئی
مکّہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5اگست 2019ء) مکّہ مکرمہ میں مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی اسمارٹ پارکنگ کا افتتاح کر دیا گیا۔ یہ پارکنگ 13 منزلہ ہے جس میں گاڑیوں لانے اور واپس لے جانے کے لیے 10 راستے بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ویٹنگ ہال اور واش رومز کی سہولت بھی موجود ہے۔ یہ پارکنگ مکّہ مکرمہ کے مشہور قبرستان المعلیٰ کے قریب قائم کی گئی ہے۔

اس عالی شان اسمارٹ پارکنگ کا افتتاح گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے میونسپلٹی کے اعلیٰ عہدے داروں اور صحافیوں کی موجودگی میں کیا جو کہ حج کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں۔ مکّہ مکرمہ سٹی کے میئر محمد القویحص نے گورنر مکہ کو پارکنگ کے افتتاح کے موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس پارکنگ میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال میں لائے جائے گی۔

(جاری ہے)

جب کوئی گاڑی یہاں پر پارکنگ کی غرض سے آئے گی تو آٹو میٹک طریقے سے اسکا وزن اور سائز معلوم کرنے کے بعداُسے مقررہ جگہ پر بھیج دیا جائے گا۔ جبکہ کسی بھی مالک کو آٹو میٹک طریقے سے گاڑی صرف 90سیکنڈز کے اندر مِل جائے گی۔ اس پارکنگ کی فی گھنٹہ فیس زیادہ سے زیادہ 10 ریال مقرر کی گئی ہے۔ بریفنگ کے دوران گورنر مکہ کو اسمارٹ پارکنگ سے متعلق ویڈیو بھی دکھائی گئی۔ گورنر مکہ نے اس الجمیزہ کے علاقے میں بھی ایک اسمارٹ پارکنگ کا سنگِ بنیاد رکھ دیا ہے۔ المعلا قبرستان کے قریب واقع یہ پارکنگ 1920 مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر کی جائے گی۔

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments