ایسا غریب حاجی جس نے حج کرنے کے لیے اپنی زمین بھی بیچ دی

بھارتی ریاست بہار کے حاجی عبدالرشید نے مذہب سے محبت کی نئی مثال قائم کر دی

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 17 اگست 2019 11:48

ایسا غریب حاجی جس نے حج کرنے کے لیے اپنی زمین بھی بیچ دی
مکّہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17اگست2019ء) حج ہر صاحبِ استطاعت مسلمان پر زندگی میں ایک مرتبہ ضرور فرض ہے۔ ہر کلمہ گو اپنے دل میں اس فریضے کی تڑپ لیے پھرتا ہے۔ جو لوگ یہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر لیتے ہیں، اس سعادت سے محروم انہیں بہت رشک کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ اگر کسی مسلمان کو حج کی سعادت حاصل کرنے کا موقع مل رہا ہو تو وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی بھی اس مقدس فریضے پر لگانے کو تیار ہو جاتے ہیں۔

ایسا ہی ایک مذہبی جوش و خروش سے بھرا حاجی عبدالرشید ہے۔ جس کا تعلق ہندوستان کی ریاست بہار کے شہر پٹنہ سے ہے۔ حاجی عبدالرشید نے اس بار حج ادا کر کے اپنی زندگی کی سب سے بڑی محرومی بالآخرمٹا ہی ڈالی۔ اُردو نیوز کے مطابق عبدالرشید نے بتایا کہ اُس کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ وہ فریضہ حج ادا کرے۔

(جاری ہے)

مگر حج نصیب سے ہی ہوتا ہے۔ اُس کا ارادہ برسوں سے تھا مگر وسیلہ ہی نہیں بن پارہا تھا، دوسرے اس کی مالی استطاعت نہ تھی کہ وہ یہ فریضہ انجام دے سکے۔

اُسے تو اپنی روٹی پُوری کرنے کی فکر ہی لگی رہتی تھی۔ ہر بار حج کے موقع پر مالی تنگی اُس کے ارادے کی راہ میں دیوار بن کر کھڑی ہو جاتی۔ حاجی عبدالرشید کی اہلیہ فائزہ بی بی نے بتایا کہ اس بار جب حج کی درخواستیں جمع کرانے کا اعلان کیا گیا تو میں نے اپنے خاوند عبدالرشید سے کہا کہ ہماری عمر بڑھتی جا رہی اور صحت بھی کمزور پڑ رہی ہے ہم کب تک انتظار کرتے رہیں گے۔

کیوں نہ ہم اپنی تھوڑی زمین بیچ ڈالیں، اور اس سے حج کر ڈالیں۔ ویسے بھی ہمارے بچے اب اپنے گھروں کے ہو چکے ہیں، وہ خود ہی اپنے لیے کما لیں گے۔ یہ سوچ کر ہم میاں بیوی نے زمین فروخت کر کے حج کے لیے پیسے جمع کرا دیئے۔ویل چیئر پر بیٹھے معمر حاجی نے مزید کہا " پہلے میرا نام عبدالرشید تھا ،اب اس میں ایک لفظ حاجی کا بھی اضافہ ہو گیا ہے جو میری برسوں کی خواہش تھی ، دعا ہے کہ رب تعالی میری اس کوشش کو شرف قبولیت عطا کرے اور مجھے صحیح معنوں میں باعمل حاجی بنائے "۔

متعلقہ عنوان :

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں