پاکستانی وزیر مذہبی امور نے اس بار کے حج کو سہولیات کے اعتبار سے بہترین قرار دے دیا

نور الحق قادری نے کہا کہ حجاج کو بہترین خدمات کی فراہمی پر شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان تحسین کے مستحق ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 22 اگست 2019 10:53

پاکستانی وزیر مذہبی امور نے اس بار کے حج کو سہولیات کے اعتبار سے بہترین قرار دے دیا
مکّہ معظمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،22 اگست 2019ء) پاکستان کے وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری نے 1440ھ کے حالیہ حج کو سہولیات و خدمات کے اعتبار سے بہترین قرار دے دیا۔ انہوں نے سعودی عرب کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حجاج کرام کوبہترین خدمات کی فراہمی پر شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان مبارک باد اور تحسین کے مستحق ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ’ایس پی اے‘ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری کی جانب سے جاری ایک حالیہ بیان میں انہوں نے اس بار حج کے موقع پر سعودی قیادت اور اداروں کی جانب سے اللہ کے مہمانوں کو دی گئی سہولیات کو مثالی قرار دیا دیا۔ اور کہا کہ حجاج کو فریضہ حج کی ادائیگی کے حوالے سے بہترین خدمات اور سہولیات فراہم کرنے پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اورولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز تعریف و توصیف کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی قیادت نے جس خلوص کے ساتھ حجاج کرام کی خدمت کی اور انہیں مشاعرہ مقدسہ میں مناسک حج کی ادائیگی میں مدد فراہم کی، اس پر خادم الحرمین الشریفین اور ان کے ولی عہد بلاشبہ بے حد تعریف اور تحسین کے مستحق ہیں۔ نور الحق قادری نے سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ اور حج فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستانی حجاج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے ان کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں