مکّہ مکرمہ کی رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اُٹھی

آتش زدگی کے باعث اپارٹمنٹ میں محصور 9 افراد کو بچا لیا گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 18 فروری 2020 15:51

مکّہ مکرمہ کی رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اُٹھی
مکّہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18فروری 2020ء) مکہ مکرمہ کی رہائشی بلڈنگ میں آج اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں ایک اپارٹمنٹ کے اندر 9 افراد محصور ہو کر رہ گئے، تاہم محکمہ شہری دفاع کی بروقت کارروائی کے باعث تمام افراد کو خیریت کے ساتھ اپارٹمنٹ سے باہر نکال لیا گیا۔ جبکہ آگ پر بھی قابو پا لیا گیا۔ شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد بن عثمان القرنی نے بتایا کہ آگ شرائع المجاہدین کے علاقے میں واقع ایک رہائشی عمارت کی دوسری منزل پر واقع اپارٹمنٹ میں لگی تھی۔

جسے بجھا دیا گیا ہے جبکہآگ کی لپیٹ میں آنے والے اپارٹمنٹ کے اندر 9 افراد محصور ہوگئے تھے جنہیں وقت پر پہنچ کر بچا لیا گیا ہے۔آتش زدگی کے اسباب جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کنگ فہد روڈ پر واقع ایک کثیر منزلہ ٹاور میں آتش زدگی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

(جاری ہے)

شہری دفاع محکمہ کے مطابق ریاض کے کنگ فہد روڈ پر ایک ٹاور میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی تھیں۔

اس آگ عمارت کوکافی نقصان پہنچا ہے۔ تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آتش زدگی کے اسباب جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران ہی جدہ کے مصروف کاروباری علاقے العزیزیہ میں بھی ایک الیکٹرک مارکیٹ کی ایک دُکان میں آگ بھڑک اُٹھی۔ یہ آگ اتنی شدید تھی کہ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کی دُکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

جس کے باعث دُکاندار اور سامان خریدنے آنے افراد بھی اپنی جانیں بچانے کے لیے وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے۔ الیکٹرک اشیاء کی خرید و فروخت کے لیے مشہور مارکیٹ’سوق الغراب‘ العزیزیہ کے علاقے کی شارع بلدیہ پر واقع ہے۔ جہاں گزشتہ روز سوا تین بجے سہ پہر کو اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد بن عثمان القرنی نے بتایا کہ آتش زدگی کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر فائر بریگیڈ کا عملہ اور دیگر امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کر دی گئیں۔

آگ بُجھانے کے مستعد عملے نے فوری طور پر آگ بجھانے کے لیے کارروائی شروع کر دی جس کے باعث آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا تاہم آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اسے مکمل طور پر بُجھانے میں کئی گھنٹے لگ گئے۔ آخر کار کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بظاہر یہ آگ شارٹ سرکٹ کا نتیجہ لگتی تھی۔

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں