40 سال میں پہلی مرتبہ مطاف کعبہ کو سٹیریلائزیشن عمل کیلئے بند کر دیا گیا

تاہم خانہ کعبہ کا طواف رُکا نہیں، دوسری اور تیسری منزلوں پر طواف کا عمل اب بھی جاری ہے

muhammad ali محمد علی جمعرات 5 مارچ 2020 20:12

40 سال میں پہلی مرتبہ مطاف کعبہ کو سٹیریلائزیشن عمل کیلئے بند کر دیا گیا
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مارچ2020ء) 40 سال میں پہلی مرتبہ مطاف کعبہ کو سٹیریلائزیشن عمل کیلئے بند کر دیا گیا، تاہم خانہ کعبہ کا طواف رُکا نہیں، دوسری اور تیسری منزلوں پر طواف کا عمل اب بھی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلمانوں کے مقدس ترین شہر مکہ مکرمہ میں واقع مسجد الحرام کے مطاف کو 40 سال کے دوران پہلی مرتبہ طواف کیلئے بند کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس خدشات کے باعث مطاف کعبہ کو سٹیریلائزیشن کے عمل سے گزارا جا رہا ہے۔ اسی باعث مطاف کعبہ 40 سال کے دوران پہلی مرتبہ ویرانی کا منظر پیش کر رہا ہے:





یہاں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ مطاف کو سٹیریلائزیشن کے عمل کیلئے بند کیا گیا ہے تاہم خانہ کعبہ میں طواف کا عمل اب بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

مسجد الحرام کی دوسری اور تیسری منزلوں پر طواف کا عمل اب بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں میں کرونا وائرس کیس رپورٹ ہونے کے بعد ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں گزشتہ روز سعودی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ تمام غیر ملکیوں اور سعودی شہریوں کو عارضی طور پر عمرے کی ادائیگی سے روک دیا گیا ہے۔ مسجد الحرام اور روضہ رسولﷺ کو زائرین کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ فی الحال عمرہ ادائیگی کیلئے کوئی نیا ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ عارضی ہے اور صورتحال بہتر ہوتے ہی یہ پابندی ہٹا دی جائے گی۔

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں