مکہ مکرمہ میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کے جھٹکے مقدس شہر کی تحصیل البیضا میں محسوس کیے گئے، کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی

muhammad ali محمد علی پیر 9 مارچ 2020 23:52

مکہ مکرمہ میں زلزلے کے جھٹکے
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مارچ2020ء) مکہ مکرمہ میں زلزلے کے جھٹکے، زلزلے کے جھٹکے مقدس شہر کی تحصیل البیضا میں محسوس کیے گئے، کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ خلیجی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں پیر کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے مکہ مکرمہ کی تحصیل البیضا میں محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

تاہم زلزلے کے جھٹکوں سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد محکمہ شہری دفاع کے اہلکاروں نے علاقے کا دورہ کیا اور مکمل طور پر جائزہ لیا گیا۔ زلزلے کے باعث کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا، جبکہ لوگ بھی اس حوالے سے مطمئن دکھائی دیے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے بعد سعودی عرب کے مختلف علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کے کچھ واقعات رپورٹ ہوئے، تاہم کوئی بھی واقعہ زیادہ شدت کا نہیں تھا۔

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں