مکہ مکرمہ: پانی کی ٹینکی سے نا معلوم شخص کی لاش برآمد

زیر زمین ٹینکی سے برآمد ہونے والی لاش کسی غیر مُلکی کی ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 10 مارچ 2020 13:28

مکہ مکرمہ: پانی کی ٹینکی سے نا معلوم شخص کی لاش برآمد
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10مارچ 2020ء) مکہ مکرمہ کے ایک رہائشی علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہونے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ سعودی ویب سائٹ سبق کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ مکہ کے علاقے مسفلہ کے ایک مکان کی زیر زمین ٹینکی سے کسی نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہو گئی۔ اس اطلاع کے فوراً بعد پولیس کی ایک ٹیم موقع پر روانہ کر دی گئی۔

اجیاد پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مکان کے رہائشیوں کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ انہیں اپنے گھر کی زیر زمین ٹینکی سے کسی نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق شہری دفاع کے کارکنان نے لاش کو ٹینکی سے باہر نکال لیا۔ متوفی کے ظاہری حُلیے سے وہ کسی افریقی ملک کا باشندہ لگتا ہے۔ فی الحال اس شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل مکہ مکرمہ میں عمرہ کی غرض سے آئے ایک زائر کی جانب سے خود کشی کی کوشش کی گئی ، تاہم یہ شخص اپنی کوشش میں ناکام نہ ہو سکا۔ سعودی میڈیا کے مطابق اس شخص کا تعلق بنگلہ دیش سے بتایا جا رہا ہے جبکہ اس کی عمر 30 سال کے لگ بھگ ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ بنگالی زائر عمرہ کی غرض سے مکہ کے ایک ہوٹل میں مقیم تھا۔ اچانک ہوٹل کی پانچویں منزل سے عمرہ زائر کی چیخ و پکار سُنائی گئی۔

جب اس شخص کے کمرے کا دروازہ کھولا گیا تو وہ زمین پر گرا ہوا تھا اور اس کے گلے میں پھندا تھا۔ اس دوران بھی وہ مسلسل چیخ و پکار جاری تھی۔ اس معتمر کو فوری طور پر کنگ عبدالعزیز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت تسلی بخش بتائی ہے۔ عمرہ زائر کے بھائی نے بتایا کہ وہ نفسیاتی امراض کا شکار ہے اور اس پر جادو کا بھی اثر ہے۔ پولیس نے واقعے کے حوالے سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں