خانہ کعبہ کی درست سمت جاننے کے لیےآج کا دن بہت اہم ہے

آج 27 مئی کو سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا، جس سے سمت کا تعین ہو جائے گا

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 27 مئی 2020 13:48

خانہ کعبہ کی درست سمت جاننے کے لیےآج کا دن بہت اہم ہے
مکہ مکرمہ(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-27مئی2020ء) جو لوگ نماز پڑھنے کی خاطر قبلہ کی درست سمت جاننا چاہتے ہیں، اُن کے لیے آج کا دن بہت ٹھیک دن ہے۔ کیونکہ آج 27 مئی کو سورج خانہ کعبہ کے عین اُوپر ہو گا۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ آج دوپہر کے وقت سورج کو دیکھ کر خانہ کعبہ کی درست سمت کا پتا چلایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اُردو نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ گورنریٹ نے ٹویٹر کےاپنے اکاؤنٹ پر ماہرین فلکیات کے حوالے سے بتایا ہے کہ بدھ کو سورج مکہ مکرمہ کے وقت کےمطابق 12 بجکر 18 منٹ پر خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا.  اس کی بدولت دنیا کے مختلف  ممالک میں آباد مسلمان قبلے کا رخ آسانی سے متعین کرسکتے ہیں.الیوم السابع کے مطابق جب بھی سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہوتا ہے تو ایسی صورت میں خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجاتا ہے.کرہ ارض پر ہر جگہ سورج کا رخ قبلے کی طرف ہوتا ہے.خانہ کعبہ کے اوپر ظہر کی نماز کے  وقت سورج کا زاویہ 89.93 رہتا ہے.یاد رہے کہ خانہ کعبہ پر سورج سال میں دو مرتبہ آتا ہے.سورج خانہ کعبہ پر سال پہلی بار 27 مئی اور دوسری مرتبہ 15 جولائی کو آتا ہے.خانہ کعبہ پر سورج کا آنا ماہرین فلکیات کے یہاں اہم واقعہ مانا جاتا ہے.ماضی میں جب قبلے کی سمت متعین کرنے کاجدید ترین سائنٹفک طریقہ میسر نہیں تھا تب دنیا بھر کے لوگ خانہ کعبہ پر سورج کا منظر دیکھ کر ہی قبلے کی جہت متعین کیا کرتے تھے.

متعلقہ عنوان :

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں