سعودی عرب میں پاکستانی ڈاکٹر کورونا وائرس کے باعث جاں بحق

ڈاکٹر نعیم سرجیکل سپیشلسٹ تھے، لمبے عرصے سے سعودی عرب میں طبی خدمات سرانجام دے رہے تھے، مکہ مکرمہ کے مقامی ہسپتال میں دم توڑ گئے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 2 جون 2020 23:32

سعودی عرب میں پاکستانی ڈاکٹر کورونا وائرس کے باعث جاں بحق
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 02 جون2020ء) سعودی عرب میں پاکستانی ڈاکٹر کورونا وائرس کے باعث جاں بحق، سعودی عرب میں طبی خدامات فراہم کرنے والا پاکستانی ڈاکٹر کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر نعیم سرجیکل سپیشلسٹ تھے اور لمبے عرصے سے سعودی عرب میں طبی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نعیم مکہ مکرمہ کے مقامی ہسپتال میں دم توڑ گئے ہیں۔

ڈاکٹر نعیم کا تعلق راولپنڈی سے تھا اور انکی اہلیہ اور تین بیٹیوں کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے جن کو گھر پر ہی قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1869نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 89ہزار11ہوگئی ہے اور اب تک 549مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ریاض آج سب سے زیادہ 549نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مکہ مکرمہ میں 300کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ جدہ میں 279، دمام میں 123، قطیف میں 72 اور مدینہ منور میں 57کیسز سامنے آئے ہیں۔ حکومتی پالیسیوں کے باعث جہاں کورونامریضوں کی یومیہ تعداد میں کمی ہوگئی ہے، وہاں ہسپتالوں میں بہترین سہولیات اور ٹیسٹنگ میں اضافے سے کورونا مریضوں میں صحت یابی کا تناسب بھی بڑھ گیا ہے۔ حکام نے شہریوں اور مقیم افراد سے کورونا وبا سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کا کہا ہے۔

سعودی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی گئی ہے جس کے بعد متعددکاروباری مراکز کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے تاہم سماجی فاصلے سے متعلق ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت کی جانب سے حرمین ٹرین سروس دوبارہ شروع کی جا رہی ہی. جس پر لوگوں کی جانب سے بہت خوشی کا اظہار کیا گیا تھا تاہم حرمین ٹرین کی انتظامیہ کی جانب سے ان خبروں کی تردید کر دی گئی ہے۔

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں