مکہ مکرمہ میں سعودی کے ہاتھوں سعودی کا قتل

سعودی نوجوان نے پُرانی دشمنی پر مخالف نوجوان کو فائرنگ کر کے مار ڈالا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 5 جون 2020 14:00

مکہ مکرمہ میں سعودی کے ہاتھوں سعودی کا قتل
مکہ مکرمہ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 جون 2020ء) مکہ مکرمہ میں دن دیہاڑے قتل کی ایک واردات انجام پائی ہے جس میں سعودی نوجوان نے پُرانی دشمنی پر اپنے ہم وطن کا قتل کر ڈالا۔ المرصد کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روزمغرب کی نماز کے بعد پیش آیا جب ایک 21 سالہ سعودی نوجوان نے اپنے 30 سالہ ہم وطن نوجوان کو مار ڈالا اور پھر جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق یہ معبدہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا جب ملزم نے اپنے دُشمن پر پستول سے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ سینے پر تین گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کو کسی شہری نے اطلاع دی کہ ایک شخص خون میں لت پت سڑک پر پڑا ہوا ہے ۔ جس پر پولیس کی ایک ٹیم اور ہلال احمر کا عملہ فوری طور پر جائے واردات پر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

زخمی نوجوان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹرز نے بتایا کہ وہ کافی دیر پہلے ہی خون بہہ جانے کے باعث انتقال کر گیا ہے۔ پولیس نے فوری تفتیش کرنے کے بعد ملزم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا۔

ملزم سے مزید تفتیش کی خاطر اسے استغاثہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔مکہ مکرمہ دُنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے مقدس ترین شہر ہے۔ اسی وجہ سے سعودی حکومت بھی اس شہر کی حُرمت و تقدیس کو قائم رکھنے کا بہت خیال رکھتی ہے اور یہاں پر کسی شرمناک یا فحش حرکات کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جاتی ہے۔ تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے مکہ مکرمہ میں بے حیائی اور بدتہذیبی کے ایسے واقعات پیش آ رہے ہیں، جن کے باعث نہ صرف اہل مکہ بلکہ دُنیا بھر کے مسلمانوں کے دِل دُکھی ہیں۔

مکہ مکرمہ میں ہی ایک تازہ ترین واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک مقامی شخص نے اپنی بیوی کو انتہائی غلیظ پانی سے چائے بنا کر پِلا دی۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک سعودی شہری نے اپنی ایک ویڈیو ٹویٹر پر پوسٹ کی جس میں وہ اپنے گھر کے باتھ رُوم میں کموڈ کے پاس کھڑا ہے۔ وہ کپ کو کموڈ کے پانی سے آدھا بھر کر اسے پاس ہی پڑے چائے کے کپ میں اُلٹا دیتا ہے اور پھر اسے اپنی بیوی کے پاس لے جا کر اسے پلا دیتا ہے۔

بیوی کی جانب سے چائے کے خراب ذائقے پر حیرت کا اظہار کیا جاتا ہے تو وہ اسے تسلی دیتا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں، چائے بالکل ٹھیک ہے۔شرم و اخلاقیات سے عاری اس سعودی شخص نے سارے واقعے کی ویڈیو بنا کر جب سوشل میڈیا پر ڈالی تو لوگ شدید مشتعل ہو گئے۔ انہوں نے اس شخص کی بھرپور مذمت کی اور اس ویڈیو کو پولیس کو بھی رپورٹ کر دیا۔ جس کے بعد مکہ پولیس نے ویڈیو کلپ پوسٹ کرنے والے شخص کی نشاندہی کرنے کے بعد اس کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق اپنی بیوی کے ساتھ یہ گھناؤنی حرکت کرنے والے سعودی کی عمر 30 سے 35 سال کی درمیان ہے۔

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں