مکہ مکرمہ میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض صحت یاب ہوگئے

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 251مریض مکہ مکرمہ میں صحت یاب ہوئے ہیں، سعودی وزارت صحت

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 7 جون 2020 11:22

مکہ مکرمہ میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض صحت یاب ہوگئے
مکہ مکرمہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون 2020ء) مکہ مکرمہ میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض صحت یاب ہوگئے ہیں، سعودی وزارت صحت نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 251مریض مکہ مکرمہ میں صحت یاب ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے کہا ہے کہ کورونا وبائی مرض سے صحت یابی پانے والوں میں دوسرے نمبر پر جدہ شہر میں ہے جہاں ان کی تعداد 194 رہی۔

صحت یابی پانے والوں میں الھفوف شہر تیسرے نمبر پر رہا جہاں 92 مریضوں نے کورونا کے مرض کو شکست دی جبکہ دمام میں 86 اور ریاض میں 70 مریض اس مرض سے شفایاب ہوئے ہیں۔لجبیل میں 56 ، مدینہ میں 54 ، بیش 20 ، ظھران 18 ، بقیق 11، الخبر 53 ، طائف 26 ، حائل 24 ، القطیف 21 ، خمیس مشیط 9 ، شرورہ میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 رہی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ مملکت میں پچھلے 24 گھنٹے میں 3ہزار 121 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے ساتھ مجموعی کیسز کی تعداد 98 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ یومیہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، رپورٹ ہونے والے نئے کیسز کی تعداد 3121 ہے، جس سے مملکت میں مجموعی کیسز کی تعداد بڑھ کر98 ہزار 869 ہوگئی ہے۔ مملکت میں سب سے زیادہ 900کیسز دارلحکومت ریاض میں رپورٹ ہوئے، دوسرے نمبر پر جدہ میں 572 کیسز اسی طرح باقی کیسز دوسرے شہروں میں سامنے آئے۔ اسی طرح پچھلے 24 گھنٹے میں جان لیوا وباء کورونا سے مزید 34 مریض انتقال کرگئے، جس سے مملکت میں کل اموات کی تعداد 676 ہوچکی ہے۔ اسی طرح سعودی عرب میں مزید 1175 مریض مکمل صحت یاب ہوگئے ہیں، صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 71 ہزار791 ہوگئی ہے۔

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں