مکہ مکرمہ میں انسانیت سوز واقعہ، سعودی نوجوان نے بوڑھی والدہ کو آگ لگا دی

نوجوان نے پہلے والدہ پر تشدد کر کے اسے لہولہان کیا اور پھر اسے آگ لگا کر فرار ہو گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 26 جون 2020 11:17

مکہ مکرمہ میں انسانیت سوز واقعہ، سعودی نوجوان نے بوڑھی والدہ کو آگ لگا دی
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جون 2020ء) تمام رشتوں میں ماں کا رشتہ سب سے زیادہ احترام اور محبت والا ہوتا تھا۔ کیونکہ ماں اپنی ذات کی ساری خوشیاں، دن کا سکون اور رات کا چین اولاد کی پرورش کی خاطر برباد کر دیتی ہے۔ ماں وہ ہستی ہے جو اپنی اولاد کو ذرا سی بھی خراش آتے دیکھ کر بے چینی سے تڑپ اْٹھتی ہے۔اولاد کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں ہی اس کے سینے میں ٹھنڈک پیدا کرتی ہیں۔

اسی وجہ سے بچے اپنی والدہ کا بہت احترام کرتے ہیں اور ان کی فرمانبرداری میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔ تاہم اس دُنیا میں انسانیت سے عاری لوگوں کی بھی کمی نہیں ہے، جو ماں کے رُتبے اور فضیلت سے بالکل انجان ہوتے ہیں۔ایسے ہی ایک سعودی نوجوان نے بے رحمی کی انتہا کرتے ہوئے اپنی سگی ماں کو مار ڈالا۔

(جاری ہے)

بدبخت نوجوان نے پہلے اپنی 60 سالہ والدہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، مگر اس کے باوجود جب اس کی حیوانیت کو تسکین نہ ملی تو زخموں سے چُور والدہ کو آگ لگا دی۔

اہل محلہ کی اطلاع پر پولیس اہلکار جائے واردات پر پہنچ گئے۔ مگر اس دوران شقی القب نوجوان فرار ہو گیا۔ بزرگ خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اپنی ماں کے ساتھ یہ انسانیت سوز سلوک کرنے والے نوجوان کی عمر 25 سے 30 سال کے درمیان ہے۔ ملزم پہلے بھی کئی جرائم میں ملوث رہا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی مکہ کے علاقے شرائع المجاہدین میں ایک سعودی نوجوان نے کسی بات پر طیش میں آ کر اپنی ماں کا گلہ گھونٹ ڈالا اور پھر گھر سے فرار ہو گیا تھا۔

اہل محلہ کو اس بہیمانہ واردات کی خبر مِلی تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع کر دی گئی۔ ملزم نوجوان اپنی گھناوٴنی کرتوت دینے کے بعد پیدل ہی فرار ہو گیا تھا۔ پولیس نے فوری طور پر نوجوان کی تلاش شروع کر دی تھی ۔آخر یہ نوجوان الجعرانا کے علاقے سے گرفتار کر لیا گیا۔ جب اس کا تعاقب کرنے والی پولیس ٹیم نے اس کی شناخت کے بعد اسے گرفتار کر لیا۔ملزم کی عمر 18 سے 20 سال کے درمیان بتائی گئی تھی ۔ اس واقعے نے اہل علاقہ کومغموم اور اْداس کر دیا تھا۔ لوگوں نے اس شیطانی واردات کو انجام دینے والے نوجوان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ 

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں