سعودی حکام نے مسجد الحرام کو جلد کھولنے کا عندیہ دے دیا
جلد عمرہ ادائیگی کی اجازت بھی دے دیے جانے کا امکان، منتظمین عازمین کے حجوم کو کنٹرول کرنے کیلئے پلان ترتیب دینے میں مصروف، مسجد الحرام کو جزوی طور پر کھولا جائے گا: العربیہ کی رپورٹ
محمد علی پیر 29 جون 2020 21:33
(جاری ہے)
اس حوالے سے مسجد الحرام کے منتظمین کی جانب سے باقاعدہ پلان ترتیب دیا جا رہا ہے۔ عمرہ ادائیگی کی اجازت دینے اور مسجد الحرام کو کھولنے کی صورت میں عازمین کے حجوم کو کنٹرول کرنے کیلئے پلان ترتیب دیا جا رہا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ مسجد الحرام کو صرف 40 فیصد صلاحیت تک کھولا جائے گا۔ مسجد الحرام کی گنجائش کے مطابق صرف 40 فیصد عازمین کو داخلے اور عمرے کی ادائیگی کی اجازت ہوگی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ مسجد الحرام جانے کے خواہش مند افراد کو پہلے باقاعدہ اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔ مسجد الحرام آمد پر جن عازمین کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہوا انہیں داخلے کی اجازت نہیں ملے گی۔ عازمین کو لازمی فیس ماسک پہننا ہوگا اور دیگر احتیاطی تدابیر پر بھی عمل کرنا ہوگا۔ مسجد الحرام کے داخلی راستوں پر تھرمل کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ مسجد الحرام میں داخلے اور خروج کیلئے الگ الگ راستے مقرر کیے جائیں گے۔ عازمین کو گراونڈ، پہلی اور دوسری منزل پر طواف کرنے کی اجازت ہوگی۔ طواف کیلئے معذور اور خصوصی افراد کیلئے دوسری منزل مختص کی جائے گی۔ جبکہ جمعہ کے روز صحن کے مرکز میں لوگوں کو طواف کی اجازت نہیں ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کیلئے افطار کی خصوصی دعوت
حرمین شریفین آنے والے زائرین کیلئے نئی ہدایت جاری
مسجد الحرام میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا آغاز
مخصوص ممالک کے رہائشیوں کیلئے عمرہ کرنا مزید آسان ہوگیا
مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ ہمراہ لا نے پر پابندی عائد
مسجد الحرام و مسجد نبوی ﷺ میں ماسک کی پابندی کی ہدایت کردی گئی
حاجیوں کیلئے رہائشی اجازت ناموں کی درخواستوں کی وصولی شروع
مسجد الحرام و مسجد نبوی ﷺ میں 3 مقامات پر آرام نہ کرنے کی ہدایت
سعودی عرب کا آئندہ حج عازمین کیلئے 21 ہزار بسیں چلانے کا اعلان
عمرہ زائرین کی تعداد میں لاکھوں کا اضافہ
مکہ مکرمہ و دیگر مقدس مقامات پر سکوٹر اور سائیکل چلانے کی اجازت
مسلسل بارش کے باعث مسجد الحرام کے قریب واقع جبل النور پر ہریالی لوٹ آئی
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
-
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رحمان اقبال کی جانب سے اپنے ورکرز اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں پروقار افطار عشائیہ کا اہتمام
-
شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کیلئے افطار کی خصوصی دعوت
-
حرمین شریفین آنے والے زائرین کیلئے نئی ہدایت جاری