مکہ مکرمہ میں خوفناک آتش زدگی، آگ نے وسیع علاقے کو لپیٹ میں لے لیا

مکہ ریجن اتھارٹی کے مطابق پہاڑی علاقے پر لگی آگ مسلسل پھیلتی جا رہی ہے، سول ڈیفنس کے اہلکار آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 ستمبر 2020 19:38

مکہ مکرمہ میں خوفناک آتش زدگی، آگ نے وسیع علاقے کو لپیٹ میں لے لیا
مکہ مکرمہ (اردو پوائنٹ- اخبارتازہ ترین 17ستمبر2020ء) مکہ مکرمہ میں خوفناک آتش زدگی، آگ نے وسیع علاقے کو لپیٹ میں لے لیا، مکہ ریجن اتھارٹی کے مطابق پہاڑی علاقے پر لگی آگ مسلسل پھیلتی جا رہی ہے، سول ڈیفنس کے اہلکار آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر اور مسلمانوں کا سب سے مقدس ترین شہر مکہ مکرمہ اس وقت تشویش ناک آتشزدگی کی لپیٹ میں ہے۔

مکہ مکرمہ کے پہاڑی علاقے میں لگی آگ کے حوالے سے مکہ ریجن اتھارٹی نے ویڈیوز ٹوئٹ کی ہیں۔

(جاری ہے)




خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے بتایا ہے کہ مکہ مکرمہ کا پہاڑی علاقے کئی گھنٹوں سے آگ کی لپیٹ میں ہے۔ آگ نے وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور مزید پھیلتی جا رہی ہے۔ آگ نے پہاڑی علاقے پر درختوں کو جلا کر راکھ کر ڈالا تاہم آگ کے باعث تاحال کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ سول ڈیفنس کے اہلکار آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، تاہم تاحال آگ بجھانے میں کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں