مسجد الحرام میں جمعتہ الوداع کے اجتماع کے روح پرور مناظر

خانہ کعبہ میں ہزاروں نمازیوں نے ایس او پیز پر مکمل عمل کرتے ہوئے رمضان المبارک کی آخری نماز جمعہ ادا کی

muhammad ali محمد علی جمعہ 7 مئی 2021 19:23

مسجد الحرام میں جمعتہ الوداع کے اجتماع کے روح پرور مناظر
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2021ء) مسجد الحرام میں رمضان المبارک کی آخری نماز جمعہ ادا کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مسلمانوں کے مقدس ترین شہر مکہ مکرمہ میں واقع اللہ کے گھر میں آج رمضان المبارک کے آخری نماز جمعہ کا اجتماع ہوا۔ مسجد الحرام میں جمعتہ الوداع کے اجتماع کے روح پرور مناظر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

(جاری ہے)




مکہ مکرمہ سے دور ہر مسلمان نے خانہ کعبہ میں جمعتہ الوداع کے اجتماع میں شرکت کی خواہش کا اظہار کیا۔

خانہ کعبہ میں ہزاروں نمازیوں نے ایس او پیز پر مکمل عمل کرتے ہوئے رمضان المبارک کی آخری نماز جمعہ ادا کی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت دنیا کے تمام ممالک میں رمضان المبارک کا آخری عشرہ جاری ہے، جبکہ اب آخری ہفتے کا آغاز بھی ہو چکا۔ چند ہی روز بعد سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں کروڑوں مسلمان عید الفطر منائیں گے۔

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں