خانہ کعبہ کی خوبصورتی کے ایمان پرور مناظر سامنے آ گئے

مسجد الحرام کے فوٹوگرافر کی لی گئی تصاویر میں خانہ کعبہ کے پردے کو ہٹانے، دوبارہ لٹکانے، اور غسل کعبہ کے لیے اللہ کے پاکیزہ گھر کو کھولنے کے مناظر شامل ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 1 ستمبر 2021 06:45

خانہ کعبہ کی خوبصورتی کے ایمان پرور مناظر سامنے آ گئے
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔یکم ستمبر 2021ء) دُنیا بھر کے مسلمانوں کو کعبہ شریف اپنی جان سے بڑھ کر عزیز ہے۔ کعبہ شریف کا ایک ایک منظر لوگوں پر ایک ایمان افروز کیفیت طاری کر دیتا ہے۔ مسجد الحرام کے فوٹو گرافرحسن القربی نے خا نہ کعبہ کے جمالیات کو کیمرے کی آنکھ میں عکس بند کیا ہے۔العربیہ نیوز کے مطابق ان تصاویر میں خا نہ کعبہ کے پردے کوہٹا نے، دوبارہ لٹکا نے، غسل کعبہ کے لیے اللہ کے پاکیزہ گھر کوکھولنے اور دیگر مقدس مقامات کے مناظر شامل ہیں۔

فوٹو گرافرحسن القربی نے غلافہ کعبہ شریف کو ہٹانے اورغسل کعبہ کے دورا ن یہ مناظراپنے کیمرے میں محفوظ کیے۔ اس بار خا نہ کعبہ کوغسل دینے کا عمل خادمین الحرمین الشریفین کی نیابت میں گور نر مکہ عزت مآب شہزادہ خالد الفیصل کی نگرانی میں انجام دیا گیا۔

(جاری ہے)

القربی نے بتایا کہ میں خانہ کعبہ شریف کو غسل دینے کے عمل میں تصاویرکا ا نچارج تھا۔ یہی وجہ ہے کہ میں خا نہ کعبہ کے دروازے کے سامنے پہلی منزل پرصحن کعبہ کی بالکو نیوں پر تعینات تھا۔

تاکہ کعبہ شریف کو غسل دینے کے موقعے پر شہزادہ خالد الفیصل اور صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے صدرڈاکٹر الشیخ عبدالرحما ن السدیس کی مقدس مقام میں آمدو رفت کی فلم بندی اورعکس بندی کرسکوں۔ غسل کعبہ کی تصاویر لینے کے عمل سے قبل ا نتظار کے وقفے میں غلاف کعبہ کو ہٹا نے کا منظر فلم بند کیا گیا تاکہ خا نہ کعبہ کے دروازے کو کھولا اور ا ندرسے اسے دھویا جا سکے۔

یہ ساری کیفیات میرے لیے ایک بہترین موقع تھا اور میں نے اس موقعے سے فائدہ اٹھا کرمقدس مقام کے جمالیات کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا۔القربی نے عظیم مسجد کی راہداریوں کے درمیا ن تصویروں کی تفصیلات بیان کیں۔ اس کے کیمرے کے لینز نے جمالیات کعبہ، کعبہ کے دروازے اور اس کے پردوں کے مناظر اپنے کیمرے میں محفوظ کیے۔ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو نے والے مناظر میں خانہ کعبہ کے فن تعمیر کے جلوے، منقش اور مزی آیات قرآنی کے ایما ن پرور مناظر زائرین اور معتمرین کی دلچسپی کے دیگر مناظر بھی شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خدا کے مقدس گھر کی خدمت میں کام کر ے کی بڑی برکت حاصل ہے ۔

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں