کورونا ویکسی نیشن مہم سے متعلق مسجد حرام اور مسجد نبوی کے خطیبوں کی اہم ہدایات

دونوں خطباء نے طلبہ و طالبات پر زور دیا ہے کہ وہ جلد سے جلد کرونا ویکسین لگوائیں اور اس حوالے سے کسی قسم کی تاخیر نہ کریں

Sajid Ali ساجد علی منگل 7 ستمبر 2021 13:45

کورونا ویکسی نیشن مہم سے متعلق مسجد حرام اور مسجد نبوی کے خطیبوں کی اہم ہدایات
مکہ مکرمہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 07 ستمبر 2021ء ) کورونا ویکسی نیشن مہم سے متعلق مسجد حرام اور مسجد نبوی کے خطیبوں کی اہم ہدایات جاری کردیں ، خطباء کا کہنا ہے کہ طلبہ وزارت صحت کی طرف سے بنائے گئے قوانین ، حفاظتی تدابیر ، صحت کی شرائط اور ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کریں تاکہ اسکولوں میں تعلیم کے حصول کے لیے محفوظ مواقع مل سکیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل سعودی عرب کے اسکولوں میں تعلیمی وتدریسی سرگرمیاں واپس بحال کی گئی ہیں ، اس حوالے سے مسجد حرام اور مسجد نبوی کے خطباء نے طلبہ و طالبات پر زور دیا ہے کہ وہ جلد سے جلد کرونا ویکسین لگوائیں اور اس حوالے سے کسی قسم کی تاخیر نہ کریں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اس ضمن میں مسجد حرام کے امام اور خطیب عبداللہ الجھنی کی جانب سے جارہ کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طلبہ وزارت صحت کی طرف سے بنائے گئے قوانین ، حفاظتی تدابیر ، صحت کی شرائط اور ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کریں تاکہ اسکولوں میں تعلیم کے حصول کے لیے محفوظ مواقع مل سکیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح مسجد نبوی کے خطیب عبداللہ البعیجان نے اپنے جمعہ کے خطبہ میں طلبہ پر زور دیا کہ وہ جسمانی قوت مدافعت کو یقینی بنانے کے لیے کرونا ویکسین ضروری لگوائیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے 19 اگست کو اسکول کھولنے کا اعلان کیا ، جس کے ساتھ ہی طلبہ کی واپسی کے لیے 12سال یا اس سے زیادہ عمر کے طلبہ کے لیے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے کی شرط بھی عائد کی تھی ، اس ضمن میں سعودی عرب کے وزیر تعلیم نے کہا کہ یونیورسٹیوں، ٹیکنیکل اداروں، مڈل اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ اور طالبات کے لیے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا ضروری ہیں ، ویکسین سے نجی اور غیر ملکی اداروں کے طلبہ سمیت کسی کو بھی استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں