خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کی روح پرور تصاویر وائرل

صفائی کا کام صرف 20 منٹ میں مکمل کیا گیا ، حرمین شریفین انتظامیہ نے کعبہ کی چھت کی صفائی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

Sajid Ali ساجد علی منگل 14 ستمبر 2021 11:15

خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کی روح پرور تصاویر وائرل
مکمہ مکرمہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 ستمبر 2021ء ) خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کی روح پرور تصاویر جاری کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کی حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ہیں۔  حرمین شریفین انتظامیہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ تصاویر کے ساتھ بتایا ہے کہ خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کا کام 20 منٹ میں مکمل کیا گیا ، خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کا کام کئی مراحل میں مکمل کیا جاتا ہے ، اللہ کے گھر کی چھت ریکارڈ وقت میں صاف کرائی گئی۔

انتظامیہ نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی بتایا کہ خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کے دوران سب سے پہلے مٹی اور گرد وغبار صاف کیا جاتا ہے ، اس کے بعد غلاف کعبہ ، دیوار اور چھت کے دروازے کی صفائی کا کام جدید مشین کی مدد سے انجام پاتا ہے ، اس مقصد کے لیے جدید آلات منگوائے گئے ہیں تاکہ سنگ مرمر کے معیار کو برقرار رکھا جاسکے۔

(جاری ہے)


اسی طرح خانہ کعبہ کے دروازے اور حجر اسود کے گرد چاندی کے خول کی مرمت اور پالش کا کام انتہائی مہارت سے کرلیا گیا ، روح پرور تصاویر سامنے آگئیں ، حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے مسجد حرام میں خانہ کعبہ کے دروازے اور حجر اسود کے گرد موجود چاندی کے خول کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ، اس حوالے سے حرمین انتظامیہ کے عبوری نائب سربراہ ڈاکٹر سعد بن محمد المحیمید نے بتایا کہ مملکت کے بہترین کاریگروں اور فنی تربیت کی حامل ٹیم سے مرمت کا کام کروایا گیا ، اس دوران کعبہ کے دروازے اور حجر اسود کے خول کی مرمت کے علاوہ پالش کا کام بھی انتہائی مہارت سے کیا گیا ہے۔

 
 
ڈاکٹر سعد بن محمد نے کہا کہ اس سارے کام کے دوران بہترین کاریگری کے حصول کے لیے سعودی حکام نے مرمت کے اس سارے عمل کے دوران کام کی کارکردگی پر گہری نظر رکھی کیوں کہ حرمین شریفین کی خدمت اور زائرین کو سہولیات فراہم کرنا سعودی قیادت کی اولین ترجیح اور انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔ 
 

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں