سعودی عرب؛ گھر میں ڈکیتی سے 30 ہزار ریال لوٹنے والے 6 پاکستانی گرفتار

گرفتار کیے گئے افراد نے جدہ میں ایک گھر پر چوری کا جرم کیا، 30 ہزار ریال میں سے 16ہزار ریال برآمد کرلیے گئے

Sajid Ali ساجد علی پیر 20 ستمبر 2021 16:07

سعودی عرب؛ گھر میں ڈکیتی  سے 30 ہزار ریال لوٹنے والے 6 پاکستانی گرفتار
مکہ مکرمہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 20 ستمبر 2021ء ) سعودی عرب میں ڈکیتی کے دوران گھر سے 30 ہزار ریال لوٹنے والے 6 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق مکہ المکرمہ پولیس کے میڈیا ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ فنڈز پر حملے اور مجرموں کا سراغ لگانے کے لیے سیکورٹی فالو اپ کے نتیجے میں پاکستانی قومیت کے 6 باشندوں کو گرفتار کیا گیا ، جن کی عمریں تیس سے پینتیس برس کے درمیان ہیں۔

 معلوم ہوا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد نے سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں ایک گھر پر چوری کا جرم کیا اور 30 ہزار ریال کی رقم لوٹ لی ، گرفتاری کے بعد ملزمان سے 16ہزار ریال برآمد کیے گئے ہیں ، جس کے بعد ان کے خلاف ابتدائی قانونی اقدامات کیے گئے اور انہیں پبلک پراسیکیوشن برانچ کے حوالے کردیا گیا۔

(جاری ہے)


اسی طرح سعودی عرب میں خواتین کو ہراساں کرنے والے پکڑے گئے، کئی دیگر ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ، سعودیہ میں ہراسانی سمیت مختلف جرائم میں ملوث 22 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ، ان میں ریاض کی ایک رہائشی کالونی سے دو لڑکیوں کو گاڑی کی ٹکر مار کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جب کہ ایک دوسرے ملزم کو مرکزی شاہراہ پر خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ، ملزم کی شناخت ویڈیو کی مدد سے کی گئی ، ایک شامی کو جنسی ہراسانی کے اشاروں پر مبنی ویڈیو نشر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 9 ستمبر سے 15 ستمبر تک غیر قانونی طور پر مقیم 16 ہزار 466 تارکین کو گرفتار کیا گیا ، جن میں 6470 افراد ایسے تھے جنہوں نے اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کی ، گرفتار شدگان میں سے 8182 افراد ایسے ہیں جن کی طرف سے سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی جب کہ گرفتار کیے گئے 1814 افراد سعودی عرب میں نافذ لیبر قوانین کی خلاف ورزی کے مرتک پائے گئے اس کے علاوہ 304 ایسے افراد کو بھی گرفتار کیا گیا جو سرحدوں میں ملوث تھے۔

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments