اب معذور افراد بھی آسانی سے اللہ کا گھر دیکھ سکیں گے

مسجد حرام میں خصوصی افراد کیلئے علیحدہ ٹریک مختص کردیا گیا ، معذور افراد کو کسی قسم کی دشواری سے بچانے کیلئے ٹریک مختص کیے جار ہے ہیں تاکہ رش کے دروان خصوصی افراد کی آمد ورفت میں کسی قسم کا خلل نہ پڑے

Sajid Ali ساجد علی منگل 21 ستمبر 2021 10:23

اب معذور افراد بھی آسانی سے اللہ کا گھر دیکھ سکیں گے
مکہ مکرمہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 ستمبر 2021ء ) مسجد حرام میں خصوصی افراد کیلئے علیحدہ ٹریک مختص کردیا گیا ، معذور افراد کو کسی قسم کی دشواری سے بچانے کیلئے ٹریک مختص کیے جار ہے ہیں تاکہ رش کے دروان خصوصی افراد کی آمد ورفت میں کسی قسم کا خلل نہ پڑے۔ عرب میڈیا کے مطابق معذور افراد کے لیے یہ ٹریک نا صرف مسجد حرام کے داخلی راستوں پر مختص کیے گئے ہیں بلکہ مسجد حرام کے صحن میں بھی خصوصی افراد کے لیے جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے ، معذور افراد کے لیے مختص ٹریکس پر علامتیں لگانے کا کام صدارت عامہ برائے حرمین شریفین کے صدرالشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ صدارت عامہ برائے امورحرمین شریفین کی سوشل سروسز اور رضا کارانہ امور کی جانب سے معذوری سے دوچار افراد کی آمد ورفت کوآسان بنانے کے لیے مسجد حرام کے داخلی راستوں پر علامات کے ذریعے ٹریک مختص کیے جار ہے ہیں ، اس اقدام کا مقصد رش کے موقعے پرخصوصی افراد کی آمد ورفت میں کسی قسم کا خلل پیدا ہونے سے روکنا ہے تاکہ اُنہیں کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

اسی طرح شدید گرمی کے موسم میں مسجد حرام کا ماحول ٹھنڈا اور خوش گوار رکھنے کا انتظام بھی کیا گیا ہے ، جس کے لیے مسجد حرام کے صحن میں مختلف مقامات پر پانی کی پھوار چھڑکنے والے 250 ’مسٹ فین‘ لگائے گئے ہیں ، جوکہ کھلی جگہوں میں ہوا کو تروتازہ رکھنے کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں ، شدید گرمی کے موسم میں حرم پاک میں ماحول کو ٹھنڈا اور خوش گوار رکھنے کے لیے ہوا کے ساتھ پانی کی پھوار چھڑکنے والے مسٹ فین لگائے گئے ہیں ، مِسٹ فینز اور واٹر مِسٹ کالمز کھلی جگہوں میں ہوا کو خوش گوار کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں جہاں ہائی پریشر پمپ کے ذریعے پانی کو پمپ کیا جاتا ہے۔

اس ضمن میں مسجد حرام میں ڈائریکٹر جنرل آپریشن اینڈ مینٹیننس انجینیر عامر بن عواد القمانی نے تفصیلات میں بتایا کہ مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ میں زائرین کی سہولت کے لیے مسٹ فین نصب کیے گئے ہیں جو ماحول کو ٹھنڈا کرنے کے ساتھ بیرونی ہوا سے تھرمل توانائی جذب کرکے اسپرے ایئر کولنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس کا درجہ حرارت کم کرتے ہیں ، پانی فلٹر سے گزرنے کے بعد ہوا کے ساتھ باہر ایک پھوار کی شکل میں محسوس ہوتا ہے۔

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں