اکتوبر کے ماہ میں بھی سورج کی تپش کم نہ ہوئی

سعودی عرب کا علاقہ عرفات دنیا کا سب سے گرم ترین علاقہ قرار، درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ کی سطح کو چھو گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 اکتوبر 2021 00:49

اکتوبر کے ماہ میں بھی سورج کی تپش کم نہ ہوئی
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2021ء) اکتوبر کے ماہ میں بھی سورج کی تپش کم نہ ہوئی، سعودی عرب کا علاقہ عرفات دنیا کا سب سے گرم ترین علاقہ قرار، درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ کی سطح کو چھو گیا۔ عرب خبر رساں ادارے العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق مکہ معظمہ میں مناسک حج کا اہم مقدس میدان عرفات ان دنوں دنیا کا گرم ترین مقام بن گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بدھ 13 اکتوبر کو میدان عرفات میں اس قدر گرمی تھی کہ درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ کی سطح کو چھو گیا۔ اس حوالے سے سعودی عرب کے ماہر موسمیات ڈاکٹر عبداللہ المسند نے بھی تصدیق کی کہ بدھ 13 اکتوبر کر میدان عرفان کا علاقہ دنیا کا سب سے گرم ترین مقامل تھا۔ ان کے مطابق میدان عرفان کے علاقے میں دن کے وقت سورج کی تپش عروج پر رہی۔

(جاری ہے)

سعودی ماہر موسیات نے موسم کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والی ایک ویب سائٹ کیی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات ٹوئٹ کیں۔



ویب سائٹ کی معلومات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سعودی عرب دُنیا کے گرم ترین علاقوں میں شامل رہا جب کہ مکہ معظمہ اور عرفات کا درجہ حرارت 43 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ یہاں یہ واضح رہے کہ عرفات مقامات مقدسہ میں وہ واحد مقام ہے جو حدود حرم سے باہر واقع ہے۔ یہ چھوٹی چھوٹی پہاڑیوں پر مشتمل ہے اور اس کے اطراف میں میدان عرفات کمان کی شکل میں ہے۔

میدان عرفات مکہ اور طائف کو ملانے والی شاہراہ پر واقع ہے، یہ مقام مکہ مکرمہ سے 22 کلو میٹر، منیٰ سے 10 اور مزدلفہ سے 6 کلومیٹر کی مسافت پر ہے۔ یہاں یہ بھی یاد رہے کہ سعودی عرب سمیت خطہ خلیج دنیا کا گرم ترین ریجن ہے جہاں کے کئی علاقوں میں موسم گرما میں گرمی کی شدت ناقابل برداشت ہو جاتی ہے۔

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں