عمرہ زائرین کی واپسی میں تاخیر کا باعث بننے والی کمپنیاں مشکل میں پڑ گئیں

عمرہ زائرین ایئرپورٹ پرپہنچ چکے تھے اور فلائٹس کی عدم دستیابی کے باعث ان کی روانگی میں 4 سے 6 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ، زائرین کی واپسی میں 6 گھنٹے تاخیر ہونے پر 8 کمپنیوں کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑا

Sajid Ali ساجد علی بدھ 20 اکتوبر 2021 14:21

عمرہ زائرین کی واپسی میں تاخیر کا باعث بننے والی کمپنیاں مشکل میں پڑ گئیں
مکہ مکرمہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 اکتوبر 2021ء ) عمرہ زائرین کی واپسی میں تاخیر کا باعث بننے والی کمپنیاں مشکل میں پڑ گئیں ، عمرہ زائرین کی واپسی کی ٹکٹس کی ذمہ داری بیرونی ایجنٹس کی ہوتی ہے جو انہوں نے نہیں کی ، زائرین کی واپسی میں 6 گھنٹے تاخیر ہونے پر 8 کمپنیوں پرعمرہ زائرین کی واپسی میں تاخیر کا کیس درج کیا گیا اور 2 برس بعد اس کیس کو دوبارہ کھولا گیا اور ان 8 کمپنیوں کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔

عرب میڈیا کے مطابق 8 عمرہ خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ذریعے آنے والے عمرہ زائرین کی واپسی میں 6 گھنٹے کی تاخیر ہوئی جس پر انہیں جرمانے کا سامنا ہے ، جب کہ عمرہ زائرین ایئرپورٹ پرپہنچ چکے تھے اور فلائٹس کی عدم دستیابی کے باعث ان کی روانگی میں 4 سے 6 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایک عمرہ کمپنی کے مالک نے مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمرہ زائرین کی واپسی میں ٹیکنیکل بنیاد پرتاخیر ہوئی تھی جو محض 6 گھنٹے پرمحیط تھی جب کہ شوال کے مہینے میں جب عمرہ زائرین کی واپس کا رش ہوجاتا ہے تو تاخیر ہونا معمول کا امر مانا جاتا ہے جب کہ تاخیر بھی چند گھنٹوں کی تھی زیادہ نہیں جس پر 8 کمپنیوں پرعمرہ زائرین کی واپسی میں تاخیر کا کیس درج کیا گیا اور 2 برس بعد اس کیس کو دوبارہ کھولا گیا ہے۔

عمرہ کمپنی کے مالک کے مطابق جن عمرہ زائرین کی واپسی میں تاخیر ہوئی تھی ان کی تعداد بھی صرف 30 تھی اور انہیں عمرہ کمپنیوں کی جانب سے نئے ٹکٹ خرید کر انہیں روانہ کردیا گیا تھا ، حالاں کہ عمرہ زائرین کی واپسی کی ٹکٹس کی ذمہ داری بیرونی ایجنٹس کی ہوتی ہے جو انہوں نے نہیں کی جس پر تمام زائرین کو واپسی کے دوسرے ٹکٹ خرید کردیے گئے جس کی وجہ سے چند گھنٹوں کی تاخیر ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں