حجر اسود کو دیکھنے‘ محسوس کرنے اور بوسہ دینے کیلئے فرزندان توحید کو بڑی سہولت مل گئی

وی آر ٹیکنالوجی اور ڈجیٹل تجربات کی مدد سے حجر اسود کو ورچوئل دیکھنے‘ اسے بوسہ دینے اور محسوس کرنے کے لیےحقیقی مناظر جیسا ماحول فراہم کرنے کے منصوبے کا افتتاح کردیا گیا

Sajid Ali ساجد علی منگل 14 دسمبر 2021 12:07

حجر اسود کو دیکھنے‘ محسوس کرنے اور بوسہ دینے کیلئے فرزندان توحید کو بڑی سہولت مل گئی
مکہ مکرمہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 دسمبر 2021ء ) مسلمانوں کو حجر اسود کو دیکھنے‘ محسوس کرنے اور بوسہ دینے کیلئے بڑی سہولت مل گئی ، وی آر ٹیکنالوجی اور ڈجیٹل تجربات کی مدد سے حجر اسود کو ورچوئل دیکھنے‘ اسے بوسہ دینے اور محسوس کرنے کے لیےحقیقی مناظر جیسا ماحول فراہم کرنے کے منصوبے کا افتتاح کردیا گیا ۔ سعودیہ کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے ’حجر اسود ورچوئل انیشیٹیو‘ جس کا افتتاح حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کیا ، اس منصوبے کا مقصد وی آر ٹیکنالوجی اور ڈجیٹل تجربات کی مدد سے حجر اسود کو ورچوئل دیکھنے‘ اسے بوسہ دینے اور محسوس کرنے کے لیےحقیقی مناظر جیسا ماحول فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے بتایا کہ یہ منصوبہ ڈیجیٹل ایگزیبیشن کی جانب سے ام القریٰ یونیورسٹی کے ماتحت خادم حرمین شریفین حج و عمرہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے متعارف کرایا گیا ، جس کے ذریعے حجر اسود اور اس کے اطراف کے مناظر ورچوئل سسٹم سے ممکن بنائے جارہے ہیں ، اس ضمن میں تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ، جن کی مدد سے فرضی مناظر جدید ٹیکنالوجی کے باعث ایسے پیش کیے جارہے ہیں کہ جیسے حقیقی مناظر ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ ورچوئل طریقے سے حجر اسود کو دیکھنے کے لیے انکھ ، کان ، ناک اوراحساس کے ساتھ حقیقی ماحول فراہم کرنا ہوگا تا کہ جولوگ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے حجر اسود پر نظر ڈالیں تو وہ خود کو اپنے پورے وجود کے ساتھ مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کے سامنے محسوس کریں اور زیادہ سے زیادہ افراد اس حوالے سے اپنا خواب پورا کرسکیں۔

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں