مکہ مکرمہ اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش سے موسم سرد ہو گیا

عمرہ زائرین نے دوران بارش بھی طواف کعبہ جاری رکھا، بارش کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی ہوائیں بھی چلتی رہیں

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر بدھ 29 دسمبر 2021 00:00

مکہ مکرمہ اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش سے موسم سرد ہو گیا
مکہ مکرمہ (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 دسمبر 2021ء) مکہ مکرمہ اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش سے موسم سرد ہو گیا۔ عمرہ زائرین نے دوران بارش بھی طواف کعبہ جاری رکھا، بارش کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی ہوائیں بھی چلتی رہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں عمرہ زائرین کے برستی بارش میں طواف کعبہ کے روح پرور مناظر دیکھے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ اور گرد و نواح میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش نے موسم کو مزید سرد کر دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں بھی چلتی رہیں جبکہ عمرہ زائرین برستی بارش میں کعبہ کا طواف کرتے رہے۔ واضح رہے کہ سعودی پریس ایجنسی نے بدھ کے روز مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجن سمیت ملک کے متعدد شہروں میں بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔ جبکہ بریدہ، حائل، ریاض کے مغربی علاقے اور شمالی علاقوں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ اردو نیوز کے مطابق ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے بھی منگل اور بدھ کی درمیانی شب ریاض، مشرقی ریجن اور مدینہ منورہ میں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں