سعودی عرب ؛ دکانوں سے چوری کرنے والے 3 پاکستانی گرفتار

ملزمان تجارتی اسٹورز میں داخل ہونے کے بعد سامان منگوا کر اس کی قیمت ادا کرنے سے پہلے وہ اسے چوری کرکے سائٹ سے فرار ہو گئے

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 30 دسمبر 2021 12:49

سعودی عرب ؛ دکانوں سے چوری کرنے والے 3 پاکستانی گرفتار
مکہ مکرمہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 دسمبر 2021ء ) سعودی عرب میں دکانوں میں چوری کے الزام میں 3 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزمان تجارتی اسٹورز میں داخل ہونے کے بعد سامان منگوا کر اس کی قیمت ادا کرنے سے پہلے وہ اسے چوری کرکے سائٹ سے فرار ہو گئے۔ المرصد اخبار کے مطابق مکہ المکرمہ میں سیکیورٹی حکام نے تین پاکستانی باشندوں کو گرفتار کیا، جنہوں نے ایک اختراعی چال سے دکانوں میں چوری کی۔

مکہ المکرمہ پولیس کے میڈیا ترجمان نے بتایا کہ علاقے کے سیکیورٹی حکام نے پاکستانی شہریت کے 3 باشندوں کو گرفتار کیا ، جو تجارتی اسٹورز میں داخل ہو کر سامان منگوا کر اس کی قیمت ادا کرنے سے پہلے وہ اسے چوری کر کے سائٹ سے فرار ہو گئے ، شکایت ملنے پر پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا جس کے بعد ان کے خلاف ابتدائی قانونی اقدامات کیے گئے اور انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سعودی عرب میں بجلی کی تاریں چوری کرنے والے 3 پاکستانی پکڑے گئے ، بجلی کے کیبل چرا کر فروخت کرنے کے الزام میں تین پاکستانیوں کو پولیس نے ریاض ریجن میں گرفتار کیا ، جنہوں نے بجلی کی تاریں ایک زیر تعمیرعمارت سے چوری کی تھیں ، جس کی وجہ سے تینوں ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرنے کے بعد انہیں پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ، جہاں ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیس فوجداری عدالت میں بھیج دیا جائے گا ، گرفتار کیے گئے ملزمان زیر تعمیر عمارت سے ناصرف بجلی کی تاریں بلکہ الیکٹریکل مین سوئچ اور بجلی کی دیگر چیزیں بھی چوری کرنے میں ملوث تھے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں پاکستانی شہری کو بطور قصاص سزائے موت کا حکم دے دیا گیا ، سعودی وزارت داخلہ نے ریاض شہر میں مجرموں میں سے ایک کے بدلے سزائے موت پر عمل درآمد کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہری سید یاسر علی نے ایک اور پاکستانی شہری عبدالرحمن محمد عباس کو دونوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے باعث چاقو کے متعدد وار کر کے قتل کر دیا تھا ۔

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں