حج کے ایام میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موسم معمول سے زیادہ گرم رہنے کی پیشن گوئی

حج کے دنوں میں مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت معمول سے چوتھائی ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ جبکہ مدینہ میں نصف ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 جون 2022 01:07

حج کے ایام میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موسم معمول سے زیادہ گرم رہنے کی پیشن گوئی
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2022ء) حج کے ایام میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موسم معمول سے زیادہ گرم رہنے کی پیشن گوئی، حج کے دنوں میں مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت معمول سے چوتھائی ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ جبکہ مدینہ میں نصف ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان۔ مکہ مکرمہ میں ذی الحجہ میں انتہائی درجہ حرارت دن کے وقت 43.2 سینٹی گریڈ جبکہ رات کے وقت موسم معتدل ہوگا۔

جبکہ مدینہ منورہ میں ذی الحجہ کے دوران کبھی کبھار گرد آلود تیز ہوائیں چلیں گی۔ بارش معمول کے مطابق متوقع ہیں۔ انتہائی درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ ہوگا جبکہ رات کے وقت موسم معتدل رہے گا اور کم از کم درجہ حرارت 29.8 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب سعودی حکام نے بتایا ہے کہ اس سال حج سے قبل اب تک دنیا بھر سے مدینہ منورہ میں ایک لاکھ 72 ہزار 562 عازمین پہنچ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے مدینہ منورہ پہنچنے اور روانہ ہونے والے عازمین حج کے اعداد و شمار سے پتاچلتا ہے کہ حج پروازوں کے آغازکے بعد سے اب تک 156,828 عازمین کی مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پرآمد ہوچکی ہے جبکہ لینڈ امیگریشن سینٹر نے 13,097 عازمین حج کا خیرمقدم کیا ہے جو زمینی سرحدی گزرگاہوں کے ذریعے شہرنبی ﷺ پہنچے تھے۔

مدینہ میں قیام پذیرعازمین کی قومیتوں کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ انڈونیشیا کے عازمین کی تعداد سب سے زیادہ (24,478) ہے۔اس کے بعد بھارت، بنگلہ دیش، عراق اور ایران سے تعلق رکھنے والے عازمین کی مدینہ منورہ میں پہنچ چکے ہیں۔ سعودی عرب سے باہر سے آنے والے حجاج کرام مکہ معظمہ پہنچنے پر بے حد خوش نظر آ رہے ہیں۔ دوسرے ملکوں سے آنے والے فرزندان توحید کرونا وبا کی وجہ سے دو سال کی پابندی کے بعد جذباتی، خوشی سے سرشار اور بیت اللہ کے دیدار کی تڑپ لیے ہوئے ہیں۔

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں