محرم الحرام کے دوران عمرہ زائرین کی تعداد میں نمایاں کمی

سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں معمول سے انتہائی کم ہجوم کی تصاویر شیئر کردیں

Sajid Ali ساجد علی پیر 8 اگست 2022 13:56

محرم الحرام کے دوران عمرہ زائرین کی تعداد میں نمایاں کمی
مکہ کرمہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 08 اگست 2022ء ) سعودی عرب نے موجودہ اسلامی قمری مہینے محرم الحرام کے دوران عمرہ کرنے کے خواہشمند مسلمانوں کو مطلع کیا ہے کہ مکہ کی عظیم الشان مسجد میں ان دنوں عمرہ زائرین کی تعداد کم عمرے ہونے کی وجہ سے وہاں بھیڑ نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے اپنے ٹوئٹر پر خانہ کعبہ کے طواف کی تصاویر پوسٹ کیں جس میں دکھایا گیا ہے کہ مختلف اوقات کے دوران مسجد الحرام میں مومنین کا معمول سے کم ہجوم ہے۔

بتایا گیا ہے کہ عمرہ کے نئے سیزن کا آغاز 30 جولائی کو ہوا جس نے نئے اسلامی ہجری سال کا آغاز کیا، مملکت میں حکام نے عمرہ کے نئے سیزن کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں جس میں 10 ملین سے زائد مسلمانوں کی آمد متوقع ہے، سعودی حکام نے کہا ہے کہ سال بھر میں عمرہ کرنے کے خواہشمند بیرون ملک مقیم مسلمانوں کے لیے کوئی زیادہ سے زیادہ حد مقرر نہیں ہے۔

(جاری ہے)

سعودی نیوز پورٹل اجیل نے رپورٹ کیا ہے کہ وزارت حج و عمرہ نے یہ بھی کہا کہ بیرون ملک مقیم مسلمان جدہ کے ہوائی اڈے تک محدود رہے بغیر سعودی عرب میں داخل ہو سکتے ہیں اور مملکت کے کسی بھی ہوائی اڈے کے ذریعے روانہ ہو سکتے ہیں، عمرہ کرنے کے لیے اعتمرنا ایپ سے اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، بشرطیکہ درخواست دہندہ COVID-19 سے متاثر نہ ہو یا کسی مریض سے رابطے میں نہ آیا ہو۔ گزشتہ ہفتے وزارت نے طریقہ کار کو آسان بنانے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر بیرون ملک سے مملکت میں آنے والے مسلمانوں کے لیے عمرہ کرنے کے لیے کسی ایک تسلیم شدہ پورٹل پر کسی ثالث کے بغیر الیکٹرانک طریقے سے اپنے سفر کے پروگراموں کی منصوبہ بندی کرنے کی سہولت کا بھی افتتاح کیا۔

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں