سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تصاویر وائرل

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی طرف سے ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے خانہ کعبہ کی سالانہ رسمِ غسل کی قیادت کی

Sajid Ali ساجد علی منگل 16 اگست 2022 10:59

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تصاویر وائرل
مکہ مکرمہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست 2022ء ) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تصاویر وائرل ہوگئیں، ولی عہد نے شاہ سلمان کی جانب سے خانہ کعبہ کو غسل دیا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق خانہ کعبہ کو دھونا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے تحت غسل دیا جاتا ہے، یہ عظیم سعادت سعودی بادشاہ یا ان کی جانب سے نامزد کردہ نمائندے کو حاصل ہوتی ہے، اس بار خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی طرف سے ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کی علی الصبح خانہ کعبہ کی سالانہ رسمِ غسل کی قیادت کی، ولی عہد کے ہمراہ سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بھی مسجدالحرام پہنچنے، اس موقع پر مقدس مساجد کے امور کے جنرل پریزیڈنسی کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)


بتایا گیا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے خانہ کعبہ کا طواف کیا اور 2 رکعت نفل نماز بھی ادا کی، اس کے بعد سعودی ولی عہد خانہ کعبہ کے اندر چلے گئے جہاں انہوں نے غسل کی تقریب کی قیادت کی اور پھر 2 رکعت نماز ادا کی جب کہ غسل کی تقریب میں شرکت کرنے والوں میں طائف کے گورنر شہزادہ سعود بن نہار بن سعود، جدہ کے گورنر شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلاوی اور سینئر علماء کی کونسل کے متعدد ارکان جن میں شیخ صالح بن عبداللہ بن حمید، شیخ عبداللہ بن محمد المطلق، شیخ سعد بن ناصر الشطری اور شیخ بندر بن عبدالعزیز بلیلہ اور کعبہ کے محافظ بھی شریک ہوئے، مسلمانوں کے مقدس ترین مقام کی سالانہ غسل کی تقریب کا اہتمام آبِ زمزم سے کیا گیا جس میں عود اور دیگر مسحور کن عطر ملائے گئے جب کہ خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو گلاب اور کستوری کے عطروں میں ڈوبے سفید کپڑے سے صاف کیا گیا اسی طرح آبِ زمزم میں عطر ملا کر فرش پر چھڑک کر ہاتھوں اور کھجور کے پتوں سے مسح کیا گیا۔

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں