مسجدالحرام میں رمضان میں 30 لاکھ زائرین کے استقبال کی تیاری

مقدس مہینے کے لیے اب تک کے سب سے بڑے آپریشنل پلان کے آغاز کا اعلان کردیا گیا

Sajid Ali ساجد علی پیر 20 مارچ 2023 15:49

مسجدالحرام میں رمضان میں 30 لاکھ زائرین کے استقبال کی تیاری
مکہ مکرمہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ 2023ء ) مسجدالحرام میں رمضان المبارک کے دوران تقریباً 30 لاکھ زائرین کے استقبال کی تیاری کرتے ہوئے مقدس مہینے کے لیے اب تک کے سب سے بڑے آپریشنل پلان کے آغاز کا اعلان کردیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق رمضان المبارک کے دوران مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی دو مقدس مساجد میں تقریباً 30 لاکھ نمازیوں کو ایڈجسٹ کرنے کا پلان بنایا گیا ہے، اس سلسلے میں دو مقدس مساجد کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے صدر ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مقدس مہینے کے لیے اب تک کے سب سے بڑے آپریشنل پلان کے آغاز کا اعلان کیا، جو نمازیوں کے سفر پر توجہ مرکوز کرتا ہے، اس کے علاوہ اس پلان میں دو مقدس مساجد کے بیرونی صحنوں میں زائرین کی آمد سے لے کر مسجدالحرام میں کعبہ کا طواف کرنے اور صفا و مروہ کی پہاڑیوں کے درمیان چلنے کے ساتھ ساتھ نماز کے مقامات اور اعتکاف کے مقامات کی سمت یا عکاسی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل برائے ڈیجیٹل آگاہی اور آگاہی مراکز کے ڈائریکٹر اسماعیل بن عابد العودی نے کہا کہ خانہ کعبہ کے ساؤنڈ سسٹم کی دیکھ بھال مکمل کر لی گئی ہے اور اذان کی براہ راست نشریات کے لیے آلات تیار ہیں، تعلیمی خدمات اور رمضان پروگرام بھی تیار ہیں، پچھلے ہفتے السدیس نے ان آئمہ کی فہرست شائع کی جو رمضان کے دوران نماز تراویح کی امامت کریں گے۔

مسجدالحرام میں خواتین کے ترقیاتی امور کے مشیر اور معاون صدر ڈاکٹر العنود العبود نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران خواتین زائرین کے لیے خدمات تیار کی گئی ہیں، ایجنسی نمازی علاقوں کی صفائی، حفاظت و آرام، زم زم کے پانی کی فراہمی اور مسجدالحرام میں خواتین کی خدمات کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی ذمہ دار ہے۔ کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کے انڈر سیکرٹری برائے غلاف کعبہ امجد الحزمی نے بتایا کہ کعبہ کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر سعودی ماہرین کی طرف سے دیکھ بھال کی جائے گی، رمضان المبارک میں عمرہ کرنے کے ساتھ اعتکاف اور اجتماعی افطار کا اہتمام پورے مہینے کے لیے دوبارہ شروع ہو جائے گا۔

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں