عمرہ زائرین اور نمازیوں کو آمدورفت کیلئے آن لائن بکنگ کی سہولت

دو مقدس ترین مساجد کے انچارج سعودی حکام نے نمازیوں اور زائرین کو لے جانے کیلئے نئے پلیٹ فارم کا آغاز کردیا

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 15 مارچ 2025 15:27

عمرہ زائرین اور نمازیوں کو آمدورفت کیلئے آن لائن بکنگ کی سہولت
مکہ مکرمہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مارچ 2025ء ) اسلام کی دو مقدس ترین مساجد کے انچارج سعودی حکام نے مسجد الحرام میں نمازیوں اور زائرین کو لے جانے کے لیے ایک متحد پلیٹ فارم کا آغاز کیا ہے کیوں کہ مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان المبارک کے دوران زائرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق زائرین کی آمد و رفت کے لیے کارٹس کی بکنگ کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا، یہ پلیٹ فارم صارفین کو اپنی ذاتی ضروریات کی بنیاد پر آن لائن پری بک کرنے اور گالف کارٹس، پش کارٹس اور فری نان پش کارٹس میں سے اپنے ٹرانسپورٹ کے ذرائع کا انتخاب کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ آن لائن سروس عبادات کی ادائیگی کے لیے متعدد اختیارات فراہم کرتی ہے جس میں عظیم الشان مسجد میں خانہ کعبہ کا طواف کرنے کے ساتھ ساتھ عمرہ یا معمول کی زیارت کے لیے مناسب تاریخ اور وقت کا انتخاب بھی شامل ہے، پلیٹ فارم میں آسان الیکٹرانک ادائیگی اور رسائی کے ساتھ صارفین کے لیے ایک ہموار تجربہ کو یقینی بنانے کے لیے ہر طرح کی تکنیکی مدد کی خصوصیات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ ان سروسز میں دلچسپی رکھنے والے نمازی دو مقدس مساجد کی دیکھ بھال کے لیے جنرل اتھارٹی کی ویب سائٹ کے ذریعے پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، اس حوالے سے عمر رسیدہ اور جسمانی طور پر معذور افراد کو ترجیح دی جاتی ہے، ایجنسی نے بزرگ اور معذور حاجیوں کی خدمت کے لیے 400 بڑی الیکٹرک گولف کارٹس مختص کی ہیں کیوں کہ رمضان المبارک کے دوران عام طور پر مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کا بے پناہ رش ہوتا ہے، اس باہ 5.5 ملین عمرہ زائرین سمیت 25 ملین سے زیادہ نمازیوں نے رمضان کے پہلے 10 دنوں میں مسجدالحرام میں عبادت کی سعادت حاصل کی ہے۔

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں