برطانوی قافلہحج ادائیگی کیلئے سائیکلوں پر 3 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کرکے مدینہ منورہ پہنچ گیا، والہانہ استقبال

منگل 22 اگست 2017 17:10

برطانوی قافلہحج ادائیگی کیلئے سائیکلوں پر 3 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کرکے مدینہ منورہ پہنچ گیا، والہانہ استقبال
مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء)برطانیہ سے ایک قافلہ سائیکلوں پرحج ادائیگی کیلئے 3 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کرکے مدینہ منورہ پہنچ گیاجہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق دنیا بھر سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے عازمین حج قافلوں کی شکل میں حجاز مقدس پہنچ رہے ہیں ۔ برطانیہ سے ایک قافلہ سائیکلوں پر 3 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کرکے مدینہ منورہ پہنچا جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

برطانیہ سے سائیکلوں پر حج کی نیت سے 8 برطانوی شہریوں نے اپنا سفر 14 جولائی کو لندن سے شروع کیا ۔ وہ فرانس ، سوئٹرزلینڈ ، اٹلی ، آسٹریا ، جرمنی ، یونان اور مصر سے ہوتے ہوئے سعودی عرب پہنچے جہاں مدینہ میں ان کے استقبال کے موقع پر رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے ۔سائیکل سوار قافلہ حجاج کے 40 روزہ سفر میں انہیں کئی طرح کے موسمی حالات اور مشکلات سے بھی دوچار ہونا پڑا لیکن بارگاہ ایزدی میں حاضری کی تڑپ نے سب مسائل پر قابو پانے کا حوصلہ دیا ۔

مدینہ منورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں