دنیا کا سب سے بڑا طیارہ مدینہ ایئرپورٹ پہنچ گیا،

آبی توپوں سے خیر مقدم

جمعرات 24 اگست 2017 15:42

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ مدینہ ایئرپورٹ پہنچ گیا،
مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اگست2017ء) مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیزانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دنیا کا سب سے بڑا طیارہ ایئر بس 380لینڈ کر گیا، آبی توپوں سے اسکا خیر مقدم کیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیزانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دنیا کا سب سے بڑا طیارہ ایئر بس 380لینڈ کر گیا۔ یہ دنیا کا دیو ہیکل طیارہ ہے، 2منزلہ ہے۔ ایئربس کمپنی کا تیار کردہ یہ جہاز4بمبار جہازوں کے انجنوں سے لیس ہے۔ 27اپریل2005کو پہلی پرواز کی تھی۔ اسکے بعد 25اکتوبر 2007کو پہلی تجارتی پرواز ریکارڈ پر آئی۔اسے بعد میں سپر جمبو کے نام سے یاد کیا جانے لگا۔

متعلقہ عنوان :

مدینہ منورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں