سعودی عرب میں گھانا کی 70سالہ حجن دوسری منزل سے گر کر جاں بحق

جمعرات 24 اگست 2017 15:42

سعودی عرب میں گھانا کی 70سالہ حجن دوسری منزل سے گر کر جاں بحق
مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اگست2017ء) سعودی عرب میں گھانا کی 70سالہ حجن دوسری منزل سے گر کر جاں بحق ہوگئی ۔سعودی میڈیا کے مطابق گھانا کی 70سالہ حجن مسجد نبوی شریف کے شمال میں واقع ابو ذر اسٹریٹ کی عمارت کی دوسری منزل سے گر کر جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

ہلال احمر کے اہلکار اسے انتہائی زخمی حالت میں اسپتال لے گئے تھے جہاں زخموں کی تاب نہ لاکر وہ چل بسی۔ مدینہ منورہ میں شہری دفاع کے ترجمان کرنل خالد الجہنی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ متعلقہ عمارت اجازت یافتہ تھی۔

متعلقہ عنوان :

مدینہ منورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں