سعودی عرب ، دو لڑکوں نے 8 سالہ بچے پر کھولتا ہوا پانی ڈالدیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 20 نومبر 2017 14:55

سعودی عرب ، دو لڑکوں نے 8 سالہ بچے پر کھولتا ہوا پانی ڈالدیا
مدینہ منورہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20نومبر2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق العلا پولیس نے 8سالہ بچے کو کھولتے ہوئے پانی سے جلانے والے 12،13سال کے دو لڑکوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

مدینہ منورہ پولیس نے مقامی میڈیا کو اس حادثے سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ بچے کے باپ نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ پڑوس کے 2بچوں جن کی عمریں 12اور 13سال کی ہیں اس کے 8سالہ بچے پر کھولتا ہوا پانی ڈالدیا جس سے اسکے سر ، گردن اور کمر کا حصہ جل گیا۔ دونوں لڑکوں کو حراست میں لیکر سماجی اصلاح جیل بھیج دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

مدینہ منورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں