سعودی عرب ، نبیﷺ مسجد کے امام 25 سال بعد اصلی محراب میں واپس

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 12 دسمبر 2017 14:48

سعودی عرب ، نبیﷺ مسجد کے امام 25 سال بعد اصلی محراب میں واپس
مدنیہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2017ء) سعودی عرب میں دو مقدس مسجدوں کے معاملات کی جنرل صدارت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پرسلام بھیجنے کے لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم مسجد کے امام کو اصلی محراب میں جانے کی اجازت دے دی ۔ جنرل صدارت نے اس فیصلے کا اعلان اپنی سرکاری ویب سائٹ پر کیا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد می جمعے کے روز امام مسجد نے امامت کی جس سے انکے محمدﷺ محراب میں واپسی کی تصدیق ہوئی۔

نبی صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں شیخ عبداللہ ال بائجان نے جمعے کے روز نمازوں کی امامت کرائی ۔ صدرات نے پہلے ہی نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر دورود و سلام بھجنے کے لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم مسجد کے جانے والے راستے پر دو افراد کو تعنیات کر دیا ہے تاکہ عبادت گزاروں کی کثرت کی وجہ سے کسی قسم کی بھیڑ وہاں جمع نہ ہوں اور سب عبادت گزار آسانی سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر دورود و سلام بھیج سکیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہےکہ ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں معروف عبادتیں مثلاً جمعے کی نماز ، عید کی دونوں نمازیں ، نماز تراویح اور تہجد کی نماز پرانے محراب میں ادا کی جائیں گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قبرمبارک اور آپﷺ کے دونوں ساتھی صحابہ اکرام ابو بکرصدیقؓ اور عمرؓ کے مقبروں پر بھیڑ اکٹھی ہونے سے روکنا ہے۔ 25 سال قبل معروف عبادت گزاروں کو آپﷺ کے محراب پر جانے سے روک دیا گیا تھا۔ شیخ علی ال حظیفی وہ آخری امام تھے جنہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مہراب میں 1414 ہجری میں نماز ادا کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

مدینہ منورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں