سعودی عرب ، مدینہ منورہ دل دہلا دینے والا حادثہ ، 2 جاں بحق ، 15 زخمی

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 16 جنوری 2018 12:53

سعودی عرب ، مدینہ منورہ دل دہلا دینے والا حادثہ ، 2 جاں بحق ، 15 زخمی
مدینہ منورہ (اردو پوائنٹ تازہ اخبار ۔16 جنوری 2018)   باخبر ذرائع کے مطابق مدینہ منورہ ہجرہ روڈ کلو150پر ٹریفک حادثے کے باعث ایک ہی خاندان کے 17افراد جاں بحق و زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

سعودی ایمبولینس سروس ہلال احمر کے ترجمان خالد السھلی نے بتایا کہ15افراد حادثے میں زخمی ہوئے جبکہ ایک لڑکا اور لڑکی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ بیشتر زخمیوں کی حالت خطرناک اور درمیانے درجے کی ہے۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر ابتدائی مرہم پٹی کرکے زخمیوں کو الحمنہ اور وادی الفرع اسپتال میں داخل کرادیا۔

مدینہ منورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں