سعودی عرب سے غیر ملکیوں کو نکالنے اور سعودی شہریوں کو نوازنے کا فیصلہ۔۔۔

حکومت نے اہم ترین اعلان کردیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 15 فروری 2018 13:43

سعودی عرب سے غیر ملکیوں کو نکالنے اور سعودی شہریوں کو نوازنے کا فیصلہ۔۔۔
مدینہ منورہ  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 فروری2018ء)  مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کی پاسبان اتھارٹی نے بقالوں کی سعودائزیشن کے لئے10نکاتی منصوبہ تجویز کردیا ہے۔6ماہ میں تدریجی طور پر نافذ کیا جاسکتا ہے۔ اسکے تحت ریٹیل کے شعبے پر انحصار کیا جائیگا۔ سعودیوں اور غیر ملکیوں کے درمیان شراکتی معاہدے ہونگے۔

تجاویز کا مقصد سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کا انسداد اوار سعودیوں کو بڑھ چڑھ کر کاروبار میں حصہ لینے کی رغبت دلانا ہے۔

(جاری ہے)

سعودیوں کو آسان شرا ئط پر قرضے بھی دیئے جائیں گے۔ چھوٹے اوردرمیانے درجے کے 10لاکھ اداروں سے قومی معیشت کو سالانہ 3 ٹریلین ریال تک حاصل ہوسکیں گے۔ 10نکاتی پروگرا م میں اس امر پر زور دیاگیا ہے کہ موجودہ بقالوں میں اصلاحات لائی جائیں۔

موجودہ بقالوں اور تجارتی مراکز کے غیر ملکی مالکان کو 3برس تک آزاد اقامہ دیا جائے بشرطیکہ وہ 5برس سے زیادہ عرصے تک مملکت میں موجود ہوں۔ مذکورہ مشن کے اہداف کے حصول کیلئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کیلئے ایک تجارتی کمپنی کی منظوری دی جائے،850ملین ریال کا بجٹ منظور کیا جائے۔ تنازعات تیزی سے نمٹنانے کیلئے خصوصی عدالت تشکیل دی جائے۔

مدینہ منورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں