سعودی شہری پر سرعام زدوکوب کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 15 فروری 2018 14:36

سعودی شہری پر سرعام زدوکوب کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ
مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2018ء)  ذرائع کے مطابق مدینہ منورہ کے باشندوں نے ایک ویڈیو کلپ کے منظر پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ بعض نوجوان چہل قدمی کےلئے آئے ہوئے ہیں اور ایک سعودی شہری کو خود بھی زدوکوب کررہے ہیں اور کتے سے بھی اس پر حملہ کرا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ منظر دیکھ کر تفریح گاہ میں موجود بڑے اور چھوٹے خوفزدہ ہوگئے۔ مقامی شہریوں نے مذکورہ منظر پر مشتمل ویڈیو دیکھ کر حملہ آور نوجوانوں کو گرفتار کرکے نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ نوجوانوں نے جن کے ہمراہ کتے تھے مقامی شہری پر وحشیانہ انداز سے حملہ کیا اور انسانیت سوز طریقے سے اس کے ساتھ پیش آئے۔

متعلقہ عنوان :

مدینہ منورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں