سعودی عرب نے ڈیجیٹل لائبریری متعارف کر دی

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 19 فروری 2018 09:53

سعودی عرب نے ڈیجیٹل لائبریری متعارف کر دی
مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 فروری2018ء)   مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق  سیرت طیبہ، غزوات، مسجد نبوی شریف اور مدینہ منورہ کی تاریخ پر فلمیں او رڈیجیٹل لائبریری تیار کرلی گئی ۔

(جاری ہے)

مدینہ منورہ ریسرچ اینڈ اسٹڈیز سینٹر نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ 20سے زیادہ کتابیں اور مختلف قسم کی فلمیں مدینہ منورہ کے تمدن اور تہذیب پرجاری کردی گئی ہیں۔ ان میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ کا بھرپور تعارف کرایا گیا ہے۔ یہ فلمیں اور ڈیجیٹل لائبریری عربی سمیت انگریزی، فرانسیسی، انڈونیشی، اردو اور ترک زبانوں میں تیار کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مدینہ منورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں