سعودی عرب ، گاڑیوں میں سے چوری کرنے والا گروہ گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 27 فروری 2018 15:35

سعودی عرب ، گاڑیوں میں سے چوری کرنے والا گروہ گرفتار
مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 فروری 2018ء) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کے مقدس شہرمدینہ منورہ کی پولیس نے گاڑیوں کے شیشے توڑ کرقیمتی سامان چوری کرنے والے افریقی گروہ کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

مدینہ پولیس کے ترجمان حسین القحطانی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ متعدد شہریوں اور مقیم غیر ملکیو ںنے شکایات درج کرائی تھیں کہ انکی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر قیمتی سامان چوری کرلیا گیا۔ پولیس نے مختلف مقامات پر نگراں تعینات کرکے واردات کرنے والے افریقیوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ انہوں نے 53وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مدینہ منورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں