سعودی عرب ینبع تہوار میں دنیا کا سب سے بڑا پھولوں کا قالین بچھ گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 7 مارچ 2018 14:03

سعودی عرب ینبع تہوار میں دنیا کا سب سے بڑا پھولوں کا قالین بچھ گیا
مدینہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مارچ2018ء) سعودی عرب کے شہر ینبع الصناعیہ میں 24 روزہ میلے کا آغازیکم مارچ سے ہو چکا ہے۔ سبق نیوز کے مطابق میلے کی افتتاحی تقریب کے لئے انتظامیہ نے ینبع شہر کو پھولوں اور دیگر اشیاءسے سجادیا ہے ۔ شہر کا مرکزی پارک رات کو برقی قمقموں کی وجہ سے انتہائی خوبصورت منظر پیش کر رہا ہے جسے دیکھنے کےلئے لوگ دور دور سے آرہے ہیں ۔

(جاری ہے)

میلے میں آتش بازی کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے ۔ خوبصورت آتش بازی سے آسمان پر رنگ برنگی روشنیاں بکھر جاتی ہیں جو میلوں دور سے دکھائی دیتی ہیں. امید ہے کہ ایک ملین سے زائد شائقین اس 24 روزہ ینبع میلے کے پھول اور گارڈن فیسٹیول میں جمع ہوں گے، جس کو جمعرات کوعوام کے لیے کھول دیا گیا تھا اوراس میلے میں شامل ہو کر عوام دنیا میں سب سے بڑا پھولوں کا قالین دیکھ سکیں گے.

متعلقہ عنوان :

مدینہ منورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں