مدینہ منورہ کی مسجد قبا کے قریب رقص کا دعویٰ غلط ہے

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 19 اپریل 2018 14:47

مدینہ منورہ کی مسجد قبا کے قریب رقص کا دعویٰ غلط ہے
مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) گزشتہ کچھ روز سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر مدینہ منورہ کی مسجد قبا کے قریب رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئیں تھیں ۔

(جاری ہے)

ان ویڈیوز سے متعلق دعویٰ کیا گیا تھا کہ بعض لوگ مسجد قبا کے قریب تقریب میں غیر شرعی حرکتیں اور رقص کررہے ہیں. مقامی ذرائع اردو نیوز کے مطابق وزارت اسلامی امو رکے ترجمان ماجد المحمدی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے وضاحت پیش کی ہے کہ ویڈیو سے متعلق تمام دعوے بے بنیاد ہیں اور اس قسم کا کوئی رقص مسجد قبا یا اِسکے آس پاس کے صحنوں میں نہیں ہوا ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ ویڈیو کلپ مسجد قبا کیلئے مختص پارکنگ لاٹس کا ہے جو کہ وزارت اسلامی امور کے دائرہ کارک سے باہر ہے ۔ ویڈیو میں ترک شہری معراج شریف کے جشن پر مخصوص قسم کا رقص کررہے تھے ، طبلہ بجا رہے تھے اور نظمیں بھی پڑھ رہے تھے۔

مدینہ منورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں