سعود ی ٹریفک اتھارٹی نے دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے والوں کی خلاف گھیرا تنگ کر دیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 2 مئی 2018 13:59

سعود ی ٹریفک اتھارٹی نے دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے والوں کی خلاف گھیرا تنگ کر دیا
مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) سعودی محکمہ ٹریفک نے مدینہ منورہ میں اعلامیہ جاری کیا ہے کہ آج بدھ 9 بجے صبح سے دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے اور اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنے والوں کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مزید تفصیلات کےمطابق حال ہی میں محکمہ ٹریفک نے دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنے والوں کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے مشیںی نگرانی کا اعلامیہ جاری کیا تھا جس کے تحت سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں آج سے مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

سعودی محکمہ ٹریفک نے ڈرائیوروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حفاظتی بیلٹ کی پابندی کریں اور کار چلاتے وقت موبائل استعمال نہ کریں جو بھی اس کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو گا وہ کیمروں کی زد میں آ جائے گا اور اس خلاف ورزی پر انھیں مقررہ جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یاد رہے کہ  موبائل کے استعمال پر کم سے کم جرمانہ 150ریال اور زیادہ سے زیادہ 300ریال ہوگا۔ حفاظتی بیلٹ نہ باندھنے پر کم سے کم جرمانہ 150اور انتہائی جرمانہ 300ریال ہوگا۔

مدینہ منورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں