مدینہ منورہ میں گرد و غبار کے طوفان

مدینہ منورہ میں گرد و غبار کے طوفان کے باعث متعدد ٹریفک حادثات میں ایک شخص ہلاک اور 12زخمی ہو گئے

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 9 مئی 2018 11:28

مدینہ منورہ میں گرد و غبار کے طوفان
مدنیہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء)   گزشتہ روز سعودی عرب کے مقد س شہر مدینہ منورہ کے علاوہ 6 شہروں میں گردوغبار کے طوفان اور طوفانی بارشوں کے باعث شہریوں کے باعث شہریوں کو جینا محال ہو گیا ۔ مزید تفصیلات کے مطابق مدینہ منورہ میں باقی کے 6 شہروں میں گردوغبار کو طوفان عصر کے بعد شروع ہوا تھا جبکہ مغرب کے بعد بارش نے تمام علاقوں کو جل تھل کرکے رکھ دیا ۔

مقامی ذرائع ابلاغ کی مطابق موسم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے سعودی محکمہ موسمیات نے شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے منع کیا کیونکہ یہ بارشیں سیلابی ریلوں کی صورت اختیار کر سکتی ہیں ۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مشرقی ریجن ، تبوک اورحائل سے بھی بارش کی اطلاعات ملی ہیں۔ مدینہ منورہ میں گرد و غبار کے طوفان کے باعث متعدد ٹریفک حادثات میں ایک شخص ہلاک اور 12زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

مزید تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ موسمیات نے آئندہ ایام کے لیے شہریوں کو خبردار کر دیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ایام میں ریاست کے مختلف شہروں میں گردوغبار کے طوفان کے ساتھ ساتھ سیلابی بارشوں کا امکان ہے ۔ اس لیے شہری بِلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں اور اگر گھروں سے باہر نکلنا مقصود تو تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تبوک ، حدود شمالیہ ، الجوف ، مدینہ منورہ، مکہ، حائل، القصیم ، ریاض، الشرقیہ، الباحہ، عسیر، جازان اور کویت بھی بارش کی زد میں ہونگے۔

یہ بارشیں کئی دن تک جاری رہیں گی ۔ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتی رہیں گی ۔ کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار ہوگی۔ اس کے علاوہ جدہ میں منگل اور درمیانی شب درمیانے درجے کی بارش کے ساتھ رات گئے تک بجلی کی چمک جاری رہی۔ سوشل میڈیا صارفین نے کورنیش پر بجلی کی چمک کو موبائل کیمرے میں محفوظ کرلیا ہے۔ تصاویر میں جدہ کے مشہور فوارے کے پس منظر میں بجلی کی چمک کا خوبصورت منظر دیکھا جاسکتا ہے۔
مدینہ منورہ میں گرد و غبار کے طوفان

مدینہ منورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں