مدینہ:سعودی فرمانروانے انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر اور شاہ عبدالعزیز لائبریری کمپلیکس کا افتتاح کر دیا

شاہ سلمان نے اپنے مختصر خطاب کہا کہ اللہ اُن کا بھلا کرے جو میری خامیوں کی نشاندہی کریں

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 27 ستمبر 2018 12:33

مدینہ:سعودی فرمانروانے انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر اور شاہ عبدالعزیز لائبریری کمپلیکس کا افتتاح کر دیا
مدینہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 ستمبر 2018ء) خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مدینہ منورہ میں شاہ سلمان انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر اور شاہ عبدالعزیز لائبریری کمپلیکس کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے مدینہ منورہ کے رہائشیوں کی جانب سے دیئے گئے استقبالیے میں بھی شرکت کی۔اس استقبالیے میں شرکت کے لیے مدینہ منورہ کے گورنر ہاؤس پہنچنے پر گورنرمدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان اور نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے اُن کا پُرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر شاہ سلمان کو انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر کا ماڈل دکھایا گیا۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ کانفرنس سینٹر 91 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر قائم کیا گیا ہے۔ یہ سینٹر تین ہالز پر مشتمل ہے جس کے ہر ہال میں پانچ سو افراد کی گنجائش ہے۔

(جاری ہے)

اجلاسوں اور مختلف تقریبوں کے لیے متعدد کمرے تعمیر کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ میڈیا سنٹر اور دفاتر بھی قائم کیے گئے ہیں۔

1200 گاڑیوں کی پارکنگ کا مؤثر انتظام موجود ہے۔ یہ کانفرنس سینٹر مسجد نبویؐ سے صرف 6کلومیٹر دُور ہے جبکہ ایئرپورٹ سے آنے والوں کے لیے 12 کلومیٹر کی مسافت طے کرنی پڑے گی۔ اس موقع پر اپنے مختصر خطاب میں شاہ سلمان نے کہ خدا اُن کا بھلا کرے جو میری خامیوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔ میرے لیے خادمِ حرمین شریفین کا خطاب بہت بڑے فخر اور اعزاز کی بات ہے۔

اس کے علاوہ یہ بات بھی باعثِ افتخار ہے کہ ہم حرمین شریفین کی خدمت اپنی پُوری لگن اور تندہی کے ساتھ کر رہے ہیں۔ اس موقع پر شاہ سلمان کو موقوفہ لائبریریوں کے شاہ عبدالعزیز کمپلیکس کے بارے میں بریف کیا گیا کہ اس لائبریری میں نایاب قلمی نسخے موجود ہیں۔ ان میں سے بعض ایک ہزار برس سے زیادہ پُرانے ہیں۔ قرآن پاک کے بعض نسخے 940 برس قدیم ہیں۔ یہ لائبریری کمپلیکس 9435 مربع میٹر کے احاطے پر تعمیر کیا گیا ہے۔ مدینہ منورہ میں اپنے قیام کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا جن میں اسپیشلسٹ اسپتال، المیقات اسپتال اور التحلیہ اسٹیشن شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مدینہ منورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں