مدینہ: مزید 41 پیشوں کی سعودائزیشن کی جائے گی

ان پیشوں میں ویٹرز، ڈرائیورز، ٹیلی فون آپریٹرز اور دفتری کارکن بھی شامل ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 18 دسمبر 2018 15:27

مدینہ: مزید 41 پیشوں کی سعودائزیشن کی جائے گی
مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر2018ء ) وزارت محنت کی جانب سے مدینہ منورہ میں 41 پیشوں میں سعودائزیشن کا نفاذ کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے نے وزارت محنت اور مدینہ منورہ گورنریٹ کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پہلے ہی طے پا چکی ہے۔ اس یادداشت کے تحت مدینہ ریجن میں بعض پیشے اورخدمات صرف سعودی خواتین اور مردوں کے لیے مخصوص کر دی گئی ہیں۔

وزارت محنت کی جانب سے شاپنگ مالز، تجارتی مراکز، بند بازاروں اور پرائیویٹ ایسوسی ایشنز کی اسامیوں سے متعلق سعودائزیشن کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے یکم شعبان 1440ھ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہوٹلوں اور سیاحتی اداروں کی اسامیوں کی سعودائزیشن پر عمل درآمد 6 شوال 1440ھ سے ہو گا۔ اس حوالے سے وزارت محنت کی جانب سے گزشتہ اتوار کے روز تفصیلات جاری کر دی گئیں جن کے مطابق شاپنگ سنٹرز و مالز کے علاوہ پرائیویٹ ایسوسی ایشنز، ویٹرز، ٹیلی فون آپریٹرز، کمپیوٹر آپریٹرز،آٹو ڈرائیورز، ہوٹلوں اور سیاحتی اداروں کے کارکنان، نفاذِ امن کے ادارے، دفتری ملازمین، سیکریٹری، خدماتِ عامہ کے انچارج، درخواستیں وصول کرنے والا عملہ، روم سروس انچارج، امورِ اصلاح و مرمت کے نگران، سیلز اور مارکیٹنگ مینجر، ایمپلائز کے پی آر او انچارج، افرادی قوت کے ادارے کا انچارج، سیلزمین، پرچیزنگ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار، اکاؤنٹنٹ، مارکیٹنگ نمائندگان، ایونٹ مینجر، ریزرویشن سٹاف، ٹور پروگرامز مینجر کے عہدوں کے لیے سعودائزیشن کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان مذکورہ عہدوں پر صرف سعودی خواتین اور مرد حضرات ہی تعینات کیے جائیں گے۔ وزارتِ محنت کے انتباہی پیغام میں کہا گیا ہے کہ جو ادارہ یا شخص سعودائزیشن کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو گا، اُسے سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :

مدینہ منورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں