مدینہ میں باپ نے بیٹے کا سر تن سے جُدا کر دیا

بُوڑھے قاتل نے یہ واردات ایک قہوہ خانے کے باہر انجام دی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 1 فروری 2019 10:53

مدینہ میں باپ نے بیٹے کا سر تن سے جُدا کر دیا
مدینہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1فروری 2019ء ) دُنیا رنگا رنگ واقعات سے بھری پڑی ہے۔ قتل و غارت گری کے نِت نئے قصّے روز سُننے کو مِلتے ہیں۔ زیادہ تر واقعات ایسے رپورٹ ہوتے ہیں جن میں کسی ناخلف بیٹے کی جانب سے والدین کو جائیدا د یا لڑکی کے چکر میں قتل کر دیا جاتا ہے۔ لیکن ایسا بہت شاذ و نادر ہی ہوتا ہے کہ کوئی والد اپنی ہی پیدا کی گئی اولاد کو بے رحمی سے موت کے گھاٹ اُتار دے، تاہم مدینہ میں ایک ایسا خوفناک واقعہ پیش آیا ہے جس نے شہر بھر میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ امیر سلطان بن عبدالعزیز روڈ پر ایک بزرگ نے اپنے 18 سال کے بیٹے کا سر تن سے جُدا کر دیا۔ بزرگ قاتل کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہے کہ وہ ذہنی مریض ہے۔ تاہم پولیس کے مطابق تفتیش جاری ہے کہ آیا وہ شخص واقعی مقتول نوجوان کا باپ ہے، یا اس حوالے سے پھیلائی جا رہی خبریں بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین نے بتایا کہ التلال محلے کے قہوہ خانے میں بہت سے لوگ بیٹھے خوش گپیوں میں مصروف تھے۔

اچانک اُن کی نظر ایک بُوڑھے شخص پر پڑی اور قہوہ خانے کے باہر کھڑے نوجوان کے پیچھے پیچھے چلتا ہوا اس کے انتہائی قریب پہنچ گیا۔ پھر اُس نے اپنے کپڑوں میں چھُپایا ایک تیز دھار آلہ نکال کر لڑکے گردن کی پچھلی جانب پھیر کر اُسے دھڑ سے الگ کر دیا۔ یہ منظر دیکھ کر قہوہ خانے اور آس پاس موجود لوگوں میں دہشت پھیل گئی۔ بہت سے لوگ یہ خوفناک منظر دیکھ کر موقع سے بھاگ کھڑے ہوئے۔ پولیس نے قاتل بُوڑھے کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق قاتل اور مقتول دونوں سعودی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مدینہ منورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں